۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عید الاضحی اور عید غدیر خم کی مناسبت سے ملک کی مختلف جیلوں میں بند دو ہزار سے زیادہ قیدیوں کی سزا معاف یا کم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عمومی و انقلابی اور فوجی عدالتوں اور اسی طرح حکومتی تعزیراتی اداروں کی طرف سے سزا پانے والے دو ہزار ایک سو پینتیس افراد کی سزا معاف، کم یا تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین رئیسی نے عید الاضحی اور عید غدیر خم کی آمد کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی کو ایک خط لکھ کر سزا پانے والے ان قیدیوں کی سزا معاف، کم یا تبدیل کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔

ان قیدیوں کے کیسوں کا معافی کے کمیشن میں جائزہ لیے جانے کے بعد انھیں معافی کے قابل پایا گیا تھا۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آئين کی دفعہ ایک سو دس کی شق نمبر گیارہ کے تحت عدلیہ کے سربراہ کی تجویز کو منظور کر لیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .