شب برات
-
انجمن شرعی شیعیان کے صدر کا ہدیہ تہنیت؛
کرہ ارض پر نظام عدل کے قیام کے لئے جدوجہد فلسفہ انتظار کا مفہوم، آغا حسن
حوزہ/ حضرت ولی العصر ؑ کے انتظار کے فلسفے کا کلیدی پہلو یہ ہے کہ انکی غیبت میں امت مسلمہ کا ہر فرد روے زمین پر شریعت اسلامی اور عدل و انصاف کی فراہمی کے لئے حتی المقدور جدوجہد کرے اور یہی امام زمانہ ؑ کا حقیقی انتظار ہے۔
-
مشکلات میں گھرا ہر انسان ایک مسیحا کے انتظار میں ہے، یہی فکر، سوچ اور انتظار ہی دراصل نظریہ مہدویتؑ کی روشن دلیل ہے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے اپنے پیغام میں کہا کہ شب برات درحقیقت اطاعت خداوندی کی تجدید اور خواہشات نفسانی کی نفی کرکے نفس امارہ کو شکست دینے کے عہدکا موقع فراہم کرتی ہے۔
-
ہر انسان ایک مسیحا کے انتظار میں ہے یہی فکر، سوچ اور انتظارہی نظریہ مہدویت ہے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ فطری تقاضا ہے کہ جب بھی انسان کو مشکلات گھیرے میں لیتی ہیں، اس کے ساتھ ظلم و زیادتی کی انتہا ہوتی ہے، انسانی معاشروں میں نا انصافی، بے عدلی، تشدد اور برائیوں کا رواج ہوتا ہے تو وہ ایک مسیحا کے منتظر ہوتے ہیں کہ جو انہیں مشکلات سے نکالے ظلم کا خاتمہ کرکے معاشرے کو تمام برائیوں سے پاک کرکے ایک پرامن، صالح اور نیکی پر مبنی معاشرہ قائم کرے۔ دور حاضر بھی اسی قسم کی مشکلات اور مسائل کا مرقع بن چکا ہے اور ہر انسان ایک مسیحا کے انتظار میں ہے یہی فکر، سوچ اور انتظار ہی دراصل نظریہ مہدویت ہے۔
-
صرف انتظار ہی کافی نہیں ہے ہمیں امام زمان (عج) کا استقبال کرنے کی ضرورت ہے، آیت اللہ مدرسی
حوزہ/ آیت اللہ مدرسی نے کہا کہ صرف انتظار ہی کافی نہیں ہے ہمیں امام زمان (عج) کا استقبال کرنے اور اسوہ قرار دینے کی ضرورت ہے۔
-
منجی عالم بشریت حضرت امام مہدی کے یوم ولادت پر رہبر انقلاب اسلامی نے بعض قیدیوں کی سزاوں میں معافی اور کمی کی منظوری دے دی
حوزہ/ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایران کی فوجی، انقلابی اور عام عدالتوں سے سزا پانے والے 1 ہزار845 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور معافی کی درخواستوں کی منظوری دے دی۔
-
شب برات اپنے مرحومین کے ساتھ شہداء کو بھی یاد کریں، آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی
حوزہ/ جامعۃ المنتظر لاہور کے سربراہ نے کہا کہ شب برات کے موقع پر اپنے مرحومین کے ساتھ ساتھ ان شہداء کو بھی یاد رکھا جائے جنہوں نے وطن عزیز کی حفاظت کے لیے قربانیاں دیں اور جو ملک میں جاری دہشت گردی کی نذر ہوئے۔
-
بنارس: ہولی اور شب برات پرامن طریقے سے منانے کی اپیل
حوزہ/ بولی اور شب برات کے حوالے سے ایک طرف جہاں پولیس انتظامیہ مستعد ہے وہیں، دوسری طرف مذہبی رہنما بھی عوام سے اپیل کر رہے ہیں کہ اپنے اپنے تہوار اور تقاریب پرامن طریقے سے منائیں۔
-
لکھنؤ؛ شب برأت کے موقع پر مسلمانوں سے اسلامک سینٹر آف انڈیا کی اپیل
حوزہ/ مسلم سوسائٹی 28 مارچ کو ملک بھر میں شب برأت منائے گی۔ اسی دن ہولی کا دہن کا انعقاد بھی ہونا ہے، جب کہ اسلامی مرکز برائے ہندوستان ( اسلامک سینٹر آف انڈیا) نے 8 نکات پر مبنی ایک اپیل جاری کی ہے جس میں مسلم معاشرے سے شب برأت پر خصوصی احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے۔
-
پیروان ولایت جموں و کشمیر کا شب برائت اور ولادت امام عصر کی مناسبتوں پر مبارکباد
حوزہ/کورونا وائرس کے حوالے سے نمائندہ ولی فقیہ ہند کے ہدایات پر عمل پیرا ہونے کی پرزور تلقین کی۔
-
کشمیر میں شب برأت کے سلسلے میں گھروں میں ہی عبادت کا اہتمام کرنے کی اپیل
حوزہ/یونین ٹریٹری جموں و کشمیر میں کورونا مریضوں میں بتدریج اضافہ، تیسرا مریض فوت۔
-
کورونا سے ہونے والی اموات اور شب برأت پر مولانا کلب جواد نقوی کا بیان
حوزہ/مولانا کلب جواد نقوی: کورونا سے اگر کسی مسلمان کی موت ہوتی ہے تو اسے ہر حال میں دفنایا جائیگا۔