۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
دیدار فرمانده ناجا به آیت الله اعرافی

حوزہ/آیت اللہ العظمیٰ نوری نے فرمایا کہ وہ شخص عاقل ہے جو اپنے زمانے کی معرفت اور شناخت رکھتا ہو، زمانہ یعنی مختلف رونما ہونے والے واقعات اور فسادات کی شناخت، دور حاضر میں جرمنی، برطانیہ، فرانس اور امریکہ سمیت غاصب صہیونی حکومت اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف متحد ہو چکے ہیں۔ ملت ایران کو انتہائی طاقتور ہونے کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حضرت آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے پولیس کمانڈر سے ملاقات میں فرمایاکہ پولیس کا کام بہت ہی عظیم کام ہے؛ کیونکہ حضرت امام زین العابدین علیہ السلام فرماتے ہیں کہ ” لوگوں کی خدمت،افضل ترین عبادت ہے۔” لہٰذا آپ لوگوں کا کام بہت ہی عظیم ہے۔

عزت مآب نے مزید فرمایا کہ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے فرماتے ہیں کہ لوگوں کو تین چیزوں کی ضرورت ہے: پہلی چیز امن و امان کا مسئلہ ہےجو آپ لوگوں کی اہم ذمہ داریوں میں سے ایک ہے۔ امن و امان کے دائرے میں لوگوں کے جان و مال،فکری اور سیاسی تحفظ شامل ہے۔ دوسری چیز عدل و انصاف کا قیام اور تیسری چیز نعمتوں کی فراوانی ہے تاکہ لوگ غربت اور تنگی کا شکار نہ ہوں۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو توفیق عطا فرمائی ہے ان تینوں چیزوں کے لئے جدوجہد کرنے کی۔

حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ زمانے کی پہچان اور شناخت پر روایات میں بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے،مزید فرمایاکہ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں کہ وہ شخص عاقل ہے جو اپنے زمانے کی معرفت اور شناخت رکھتا ہو، زمانہ یعنی مختلف رونما ہونے والے واقعات اور فسادات کی شناخت،اس اہم امر کے لئے خدا کی طرف سے توفیق درکار ہوتی ہے۔

مرجع جہان تشیع حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی نے فرمایا کہ بحار الانوار کی 55ویں جلد میں آخرالزمان سے متعلق روایات موجود ہیں۔ زمانے کی پہچان بہت اہم ہے؛ لیکن آخرالزمان کی شناخت اس سے بھی زیادہ اہم ہے۔ روایات کے مطابق حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف اس وقت نک ظہور نہیں فرمائیں گے جب تک پوری دنیا فتنہ و فساد کی لپیٹ میں نہ آئے۔

عزت مآب نے اس بات پر زور دے کر فرمایا کہ دور حاضر میں جرمنی، برطانیہ، فرانس اور امریکہ سمیت غاصب صہیونی حکومت اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف متحد ہو چکے ہیں۔ ملت ایران کو انتہائی طاقتور ہونے کی ضرورت ہے اور اہل بیت علیہم السلام کے فرامین کو درک کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ان فرامین کی روشنی میں فتنوں کا درست ادراک ہو۔

حضرت آیت اللہ ہمدانی نے مزید بتایا کہ حضرت امام خمینی(رح) نے حقیقی اور مستضعفین جہاں کی امنگوں کے مطابق اسلام کا جھنڈا لہرایا۔ لہذا دشمن ہمیشہ حقیقی اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف عمل رہے ہیں اور وہ کبھی چین سے نہیں بیٹھیں گے؛ بنابر این ہمیں اپنے زمانے کی شناخت اور معرفت کے ساتھ دشمن کو بھی پہچاننے کی اشد ضرورت ہے۔ سیکورٹی فورسز اور شہری پولیس کا راستہ انتہائی واضح اور روشن ہے، آپ اسی واضح راستے پر گامزن ہیں اور سب سے اہم نکتہ حق اور حقیقت کی شناخت اور معرفت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .