۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
پیام تسلیت دبیرکل مجمع جهانی تقریب مذاهب اسلامی در پی درگذشت عمر البرغوثی

حوزہ/ مجمع حہانی برائے تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے اپنے تعزیتی پیغام میں تحریک حماس کے سینئر کمانڈر عمر البرغوثی کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم اور ان کے خاندان نے جہاد اور مقاومت کی راہ میں ایک عظیم تاریخ رقم کردی ہے جو کہ ان شاء اللہ اقوام عالم سمیت دور حاضر اور آئندہ آنے والی ہماری نسلوں کیلئے درس ہو سکتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجمع حہانی برائے تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام و المسلمین حمید شہریاری نے ایک خط کے ذریعے تحریک حماس فلسطین کے سینئر کمانڈر عمر البرغوثی کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اس تعزیتی پیغام کا مکمل متن حسب ذیل ہے:

بسْمِ اللّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ

«مِنَ الْمُؤْمِنِینَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَیْهِ فَمِنْهُم مَّن قَضَی نَحْبَهُ وَ مِنْهُم مَّن یَنتَظِرُ وَ مَا بَدَّلُوا تَبْدِیلًا.»

فلسطین اور مزاحمت و مقاومت کے محور نے ، برجستہ،صابر اور ہر میدان میں ثابت قدم رہنے والے أبو عاصف عمر البرغوثی، جس نے غاصب صہیونی جیلوں میں اپنی زندگی کے تیس سال گزارے اور ان کے خاندان کے تمام افراد غاصب اور نسل پرست  صہیونیوں کی طرف سے تشدد اور شکنجوں کا شکار رہے،کوکھو دیا۔

اسلامی دنیا یہ نہیں بھولتی کہ کس طرح یہ انسان اپنے دونوں بیٹوں کے مسمار کئے گئے گھروں کے ملبے پر کھڑے صہیونی دہشتگردوں کو نظر انداز کرکے، اذان کہتے رہے اور دنیائے اسلام  یہ بھی فراموش نہیں کرے گی کہ اس عظیم انسان نے اپنے بیٹے شہید صالح البرغوثی جو کہ تحریک مقاومت اسلامی حماس کی بنیاد رکھنے والوں میں سے ایک تھے ، کو فلسطین کی آزادی کیلئے قربان کردیا۔

مرحوم اور ان کے خاندان نے جہاد اور مقاومت کی راہ میں ایک عظیم تاریخ رقم کردی ہے جو کہ ان شاء اللہ اقوام عالم سمیت دور حاضر اور آئندہ آنے والی ہماری نسلوں کیلئے درس ہو سکتی ہے؛ایسا درس کہ جو بیداری اور بصیرت کو زندہ رکھنے میں انسانی ضمیر و وجدان کو جھنجھوڑ کر رکھتا ہے تاکہ حتمی فتح و کامرانی حاصل کیا جا سکے۔

وہ قیدی جنہوں نے غاصب صہیونی جیلوں میں اپنی زندگیوں کو گزارا، وہ مجاہدین جنہوں نے صہیونیوں کے ناجائز قبضے سے بیت المقدس اور فلسطین کی آزادی کیلئے جدوجہد کی اور خاص طور پر تحریک مقاومت اسلامی فلسطین کے رہنماؤں جنہوں نے فلسطین کی آزادی کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی،کی خدمت میں اس عظیم فقدان پر دلی تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہیں اور خداوند رحیم و کریم سے دعا کرتے ہیں کہ وہ مرحوم و مغفور کو پیغمبروں، سچوں، شہداء اور صالح و نیکوکاروں کے ساتھ محشور فرمائے۔

شریک غم _حمید شہریاری _جنرل سیکرٹری آف مجمع جہانی برائے تقریب مذاہب اسلامی

تبصرہ ارسال

You are replying to: .