۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تصاویر/ دیدار ائمه جمعه استان همدان با آیت الله نوری همدانی

حوزہ / انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی سے لے کر اب تک مراجع تقلید کے انتخابات کے متعلق بیانات، نظریات اور استفتاءات کو «مرجعیت اور انتخابات» کے عنوان سے مختلف نمبرز میں نقل کیا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی سے لے کر اب تک مراجع تقلید کے انتخابات کے متعلق بیانات، نظریات اور استفتاءات کو «مرجعیت اور انتخابات» کے عنوان سے مختلف نمبرز میں نقل کیا جائے گا۔ یہاں انتخابات کے متعلق آیت اللہ نوری ہمدانی کے دئے گئے ایک بیان کو نقل کیا جارہا ہے۔

آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی:

آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے مسجد اعظم (قم) میں اپنے فقہ کے درس خارج میں انتخابات کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا:

"ہم سب کو انتخابات میں شریک ہونا چاہئے تاکہ انتخابات بہترین انداز سے انجام پائیں۔ موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے انتخابات میں شرکت واجب ہے کیونکہ انتخابات میں شرکت اسلام کا مظہر اور اسلامی نظام کے اہم امور میں سے ایک ہے۔ لوگ اس اسلامی نظام کو قبول کرتے ہیں جو قرآن کریم اور روایات اہل بیت (علیہم السلام) پر استوار ہو اور لوگ انتخابات جیسے تقدیر ساز مسائل کو اہمیت دیتے ہیں"۔

(بهمن ماه ۱۳۹۸ مطابق با جنوری 2020ء - درس خارج فقه در مسجد اعظم قم)

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .