۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
حجت الاسلام والمسلمین ناصر رفیعی

حوزہ/ حضرت فاطمہ معصومہ (قم) کے خطیب نے کہا: لوگوں کی بے چینی کا اہم ترین سبب معاشرے میں عدم مساوات ہے۔اگر انسان خدا سے اپنے عہد و پیمان کو نبھائے تو خدا کی رحمت اور نصرت بھی انسان کے شامل حال ہوتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین رفیعی نے حرم حضرت فاطمہ معصومہ (قم) میں "روحانی نشاط و سرور" کے موضوع پر منعقدہ ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: نشاط اور سرور لہو و لعب سے جدا ہے۔ مومن ہمیشہ خوشحال و شاداب رہتا ہے، سستی اور افسردگی اس کے نزدیک نہیں آتی اور وہ لغو اور بے ہودہ کاموں کی جانب بھی نہیں جاتا۔

انہوں نے مزید کہا: امام جعفر صادق علیہ السلام کے فرمان کے مطابق ایفاء عہد، دوسروں کے حقوق کا خیال کرنا اور مشکلات میں صبر کرنا انسان کے لئے مسرت اور سرور کا باعث ہے۔

دینی علوم کے استاد نے کہا: اگر کوئی کسی سے وعدہ کرے اور اس وعدہ کو نبھائے تو یہ چیز خوشی اور مسرت کا باعث بنتی ہے جبکہ وعدہ کی خلاف ورزی غم و اندوہ کا باعث ہے۔

حرم حضرت فاطمہ معصومہ (قم) کے خطیب نے کہا: اگر انسان خدا سے اپنے عہد و پیمان کو نبھائے تو خدا کی رحمت اور نصرت بھی انسان کے شامل حال ہوتی ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین رفیعی نے کہا: ایفاء عہد ایمان کی نشانی ہے اور عہد کی خلاف ورزی جائز نہیں ہے اگرچہ طرف مقابل دشمن ہی کیوں نہ ہو۔

انہوں نے کہا: معاشرہ میں دوسروں کے حقوق کی جانب عدم توجہ، بے انصافی اور عدم مساوات لوگوں کی بے چینی کا سبب ہے جبکہ اس کے برعکس انصاف اور مساوات لوگوں کی خوشی اور سرور کا باعث بنتی ہے۔

حرم کریمہ اہل بیت (سلام اللہ علیہا) کے خطیب نے کہا: انسان کو اس دنیا سے چلے جانا ہے اور اس کا اس دنیا میں قیام عارضی ہے۔ اس لیے عارضی سکونت کے لیے دائمی اور ہمیشہ کی منصوبہ بندی بے ہودہ کام ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام تر توجہ ابدی قیام گاہ کی جانب مرکوز رہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .