۶ آبان ۱۴۰۰ |۲۱ ربیع‌الاول ۱۴۴۳ | Oct 28, 2021
تصاویر/ حضور ایت الله موسوی جزایری در انتخابات

حوزہ / حوزہ علمیہ صوبہ خوزستان کے سرپرست  آیت اللہ موسوی جزائری نے انتخابات میں حصہ لیا اور اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی شہر اہواز میں نمائندہ کے مطابق، حوزہ علمیہ صوبہ خوزستان کے سرپرست آیت اللہ سید محمد علی موسوی جزائری نے 13 ویں ایرانی صدارتی انتخابات اور شہری اور دیہی اسلامی کونسلوں کی چھٹے دورہ میں اپنا حصہ لیا اور اپنا ووٹ  کاسٹ کر دیا ہے۔

وہ اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد نامہ نگاروں کے سامنے حاضر ہوئے اور عشرۂ کرامت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا: ہم خدا کا شکر ادا کرتے ہیں کہ خداوند عالم نے ہمیں یہ توفیق دی کہ اس عبادت میں یعنی صدارتی انتخابات اور شہری اور دیہی اسلامی کونسلوں کی چھٹے دورہ میں اپنا حصہ ڈالیں اور اپنی رائے کا اظہار کریں۔

انہوں نے مزید کہا: میں اپنی عزیز ایرانی قوم کو یہ پیغام دیتا ہوں  کہ وہ اپنے شہداء کو نمونۂ عمل قرار دیتے ہوئے اور اس فرصت سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے الہی اور مذہبی فریضہ کو ادا کریں چونکہ یہ کام شہداء کے راستہ کو جاری رکھنے کے مترادف ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .
7 + 1 =