۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
آیت‌الله حسینی‌بوشهری در دیدار سردار سلیمانی رئیس سازمان بسیج مستضعفین

حوزہ/ سربراہ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے کہا: جب بسیج لوگوں سے جدا ہوتے ہیں تو خطرے سر اٹھانے لگتے ہیں اور یہ وہی وقت ہوتا ہے جب دشمن گدلے پانی سے مچھلیاں پکڑنے کا کام کر سکتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ حسینی بوشہری ایرانی رضاکار فورسز کے سربراہ جنرل غلام رضا سلیمانی سے ملاقات میں معاشرے کی جغرافیائی اور مذہبی سرحدوں کے تحفظ پر تاکید کی اور کہا: آج کے بسیج کی ذمہ داری کل کے دفاع مقدس سے بھی زیادہ سنگین ہے، کیونکہ آج اسلامی معاشرے کی روح اور فکر دشمن کے نشانے پر ہے۔

حوزه علمیہ قم کی اساتذہ کی انجمن کے سربراہ نے مزید کہا: بسیج کو دشمن کے مستقبل کے منصوبوں کی پیش بینی کرتے ہوئے اس کا مقابلہ کرنا چاہیے، جس میں بسیج کی صف لوگوں سے جدا نہ ہو کیونکہ جب بسیج لوگوں سے جدا ہوتے ہیں تو خطرے سر اٹھانے لگتے ہیں اور یہ وہی وقت ہوتا ہے جب دشمن گدلے پانی سے مچھلیاں پکڑنے کا کام کر سکتا ہے۔

مجلس خبرگان رہبری کے رکن نے دشمنوں کی افواہوں کو بے اثر کرنے کے مقصد سے دیہاتوں اور سائبر اسپیس میں مزاحمتی معیشت کے منصوبوں میں بسیج کی فعالیت کو جاری رکھنے پر زور دیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .