حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ اوقاف بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر حيدر حسن الشمّري نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متعدد تعلیمی منصوبوں کے دورے کے دوران اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکریٹری جنرل سید محمد اشیقر، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے کچھ ممبران اور منعدد شعبہ جات کے سربراہان بھی ان کے ہمراہ تھے۔
انہوں نے کہا: "یہ تعلیمی منصوبے جو کنڈرگارٹن سے لے کر اعلی سطح کی تعلیم تک ہیں، ملک اور معاشرے کو بہترین علمی خدمات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ فکر و شعور کو پروان چڑھانے اور علم وآگہی پھیلانے کے ذرائع بھی ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا کہ یہ قومی ، تعلیمی ، انسان دوست اور اخلاقی منصوبے معاشرے کی خدمت میں نمایاں کردار ادا کریں گے۔ لہذا ہم تمام متعلقہ سرکاری اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس طرح کے منصوبوں کے لئے سہولیات فراہم کریں۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکریٹری جنرل سید محمد اشیقر نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا: "شیعہ اوقاف بورڈ کے سربراہ کا روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تعلیمی منصوبوں کا دورہ ان اہم منصوبوں کے تعلیمی تجربات ، تعلیمی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کے بارے میں جاننے کے لئےتھا۔ "
News ID: 367422
9 اپریل 2021 - 00:25
- پرنٹ
حوزہ/ ہمارے تعلیمی منصوبے، ملک اور معاشرے کو بہترین علمی خدمات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ فکر و شعور کو پروان چڑھانے اور علم و آگہی پھیلانے کے ذرائع بھی ہیں۔"یہ قومی، تعلیمی، انسان دوست اور اخلاقی منصوبے معاشرے کی خدمت میں نمایاں کردار ادا کریں گے۔