۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
روضہ مبارک حضرت عباس (ع)

حوزہ/ شعبہ مذہبی امور کی جانب سے اس مناسبت پہ زیارت کے لیے دسیوں لاکھ مومنین کو معلوماتی، تعلیمی اور رہنمائی فراہم کرنے اور دیگر خدمات کی فراہمی کے لیے بڑے پیمانے پر انتظامات کیے گئے تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ مذہبی امور نے زیارت اربعین کے لیے تیار کردہ تعلیمی و تبلیغی منصوبہ کی بھرپور کامیابی کا اعلان کیا ہے۔ شعبہ مذہبی امور کی جانب سے اس مناسبت پہ زیارت کے لیے دسیوں لاکھ مومنین کو معلوماتی ، تعلیمی اور رہنمائی فراہم کرنے اور دیگر خدمات کی فراہمی کے لیے بڑے پیمانے پر انتظامات کیے گئے تھے اور اس منصوبے کے تحت کربلا آنے والی اہم شاہراہوں پر تبلیغی وتعلیمی مراکز قائم کیے گئے تھے کہ جو حوزہ علمیہ نجف اور اعلیٰ دینی قیادت کے نمائندوں کے زیر نگرانی کام کر رہے تھے اور زائرین سید الشہداء کو (فقہی - نظریاتی - اخلاقی - تعلیمی - رہنمائی) خدمات فراہم کر رہے تھے۔

یہ مراکز نجف کربلا روڈ، بابل کربلا روڈ، بغداد کربلا روڈ، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سروسز کمپلیکسزاور مواکب کے علاوہ کچھ روضہ مبارک کے صحن مطہر میں قائم کئے گئے تھے۔

اس تبلیغی پراجیکٹ کے ضمن میں درج ذیل خدمات فراہم کی گیئں:
دسیوں لاکھ زائرین کی موجودگی کو ثمر آور بنانے اور ان کے شرعی سوالات کے جوابات دینے کے لیے مذکورہ بالا سیکشن نے پورے حرم میں دسیوں جگہ پر مختلف زبانوں کے جاننے والے علماء کے تعاون سے مراکز قائم کئےگئے کہ جو زائرین کو چوبیس گھنٹے فقہی، شرعی، عقائدی اور تاریخی سوالات کے جوابات دے رہے تھے۔

تصویری جھلکیاں: روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں زیارت اربعین کے حوالے سے تعلیمی و فکری لیکچرز کا انعقاد کیا گیا
 

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سروسز کمپلیکسز میں قائم مراکز میں زائرین کے شرعی سوالات کا جواب دینے کے علاوہ تعلیمی ، رہنمائی اور دینی لیکچرز کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

زائرین اربعین کی دینی امور میں رہنمائی کے لئے ہزاروں پمفلٹس، کتابچے اور بروشرز تقسیم کئے گئے کیونکہ یہ مطبوعات زائرین کی دینی اور نظریاتی تعلیم میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ تقسیم کی گئیں مطبوعات مراسم اربعین، عام فقہی و دینی مسائل و احکام، پردے سے متعلق احکام [حجاب] اور عبادات سے متعلق تھیں۔

انھوں نے مزید کہا ، "دینی دروس اور پروگراموں کو سوشل میڈیا اور روضہ مبارک کے میڈیا سیکشن کے توسط سے متعدد چینلز پرنشر بھی کیا گیا۔ زائرین و مومنین درج ذیل لنک کے ذریعے بھی اپنے مسائل اور سوالات سے متعلق پوچھ سکتے تھے:

https://alkafeel.net/religious/index.php?add_quest

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .