۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
زائرین کرام کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے تبادلہ خیال

حوزہ/ روضہ مبارک امام علی علیہ السلام کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن ڈاکٹر سلیم الجصاني نے کانفرنس کی اہمیت اور مقاصد کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا: بین الاقوامی تعلقات کانفرنس محبت اور رابطے کے رشتوں کو مضبوط کرنے کے لیے اور زائرین کی خدمت کو ترقی دینے کے لیے ہے اور انہیں کام کے منصوبوں کے طور پر منظم کرنے کے لیے تجاویز پیش کرنا۔"

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،روضہ مبارک امام علی علیہ السلام میں عراق اور اسلامی ممالک میں واقع مقدس روضوں اور مزارات کے نمائندوں کی موجودگی میں بین الاقوامی تعلقات کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کا مقصد مقامات مقدسہ کے درمیان باہمی روابط کا فروغ و استحکام اور زائرین کرام کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے تبادلہ خیال کرنا تھا۔

کانفرنس میں شریک تمام مقامات مقدسہ کے نمائندوں کی جانب سے مذکورہ بالا مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے ورکنگ پیپرز جمع پیش کئے گئے تھے جن پر بحث کی گئی اور ان آراء اور تجاویز کی درجہ بندی کی گی، تاکہ وہ سفارشات سامنے لائی جائیں کہ جو متعلقہ حکام کو اپنانے کے لیے بھیجی جا سکیں۔"

اسی تناظر میں روضہ مبارک امام علی علیہ السلام کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن ڈاکٹر سلیم الجصاني نے کانفرنس کی اہمیت اور مقاصد کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا: بین الاقوامی تعلقات کانفرنس محبت اور رابطے کے رشتوں کو مضبوط کرنے کے لیے اور زائرین کی خدمت کو ترقی دینے کے لیے ہے اور انہیں کام کے منصوبوں کے طور پر منظم کرنے کے لیے تجاویز پیش کرنا۔"

کانفرنس میں شریک وفود نے مقدس حرم کے خادموں کے ساتھ روضہ مبارک امام علی علیہ السلام میں نماز اور مراسم زیارت کی ادائیگی کا شرف بھی حاصل کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .