۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
امام جواد ع

حوزہ/ حضرت امام محمدتقی علیہ السلام کی شب شہادت کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران سمیت پوراعالم اسلام سوگوار ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حضرت جواد الائمہ علیہ السلام کی شب شہادت کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران سراپا سوگوار و عزادار ہے جبکہ عراق کے مقدس شہر کاظمین میں جہاں امام محمد تقی علیہ السلام کا روضہ اقدس واقع ہے عزاداروں سے بھر گئے ہیں۔

ایران اور دنیا کے مختلف ممالک سے لاکھوں زائرین  عزاداری میں مشغول ہیں جبکہ ایران کے شہر مشہد مقدس میں آپ کے والد بزرگوار حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر اور قم المقدسہ میں آپ کی پھوپھی گرامی حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم مطہر میں بھی مجالس عزا جاری ہیں جہاں دسیوں ہزار سوگوار و زائرین نوحہ و ماتم میں مصروف ہیں اور اس المناک شہادت پر ان عظیم ہستیوں کو پرسہ پیش کر رہے ہیں-

فرزند رسول حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کو سن دو سو بیس ہجری قمری میں ذی القعدہ کی آخری تاریخ کو ظالم حاکم معتصم نے زہر دے کر شہید کر دیا تھا اور امامت کی ذمہ داری آپ کے فرزند حضرت امام علی نقی علیہ السلام کے کاندھوں پر آن پڑی۔

حضرت امام محمد تقی علیہ السّلام کو کمسنی ہی میں مصائب اور آلام کا سامنا کرنا پڑا اور باپ کی محبت و شفقت سے محروم ہو گئے تھے -

تبصرہ ارسال

You are replying to: .