حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، امام محمد تقی علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر حرمین کاظمین علیہم السلام پر نیا پرچم لہرا دیا گیا.
نئے علم نصب کرنے کی یہ نورانی اور دلکش تقریب کورونا کی صورتحال اور کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے احتیاطی تدابیر اور اجتماعی فاصلے پر عمل پیرا ہونے کے ساتھ ، صرف حرم مطہر کے خدمت گاروں کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔
نئے پرچم لہرانے کی اس دلکش اور نورانی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید ،امام محمد تقی علیہ السلام کی زیارت اور بعض دیگر دعاؤں سے ہوا اور اس پروگرام کو باقاعدہ شوسل میڈیا پر براہ راست دکھایا گیا.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ حرم امامین کاظمین علیہم السلام کو عطیہ کیے گئے دو نئے سونے کے دروازے ، حرم امامین کاظمین علیہم السلام پہنچا دئیے گئے ہیں تاکہ صحن جامع الجوادین علیہم السلام میں نصب کر دیئے جائیں.