۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
حرم امامین کاظمین (علیهما السلام)
​امام جواد(ع)کی شہادت کے سوگ میں حرم امامین کاظمین(علیھما السلام) میں صف عزا بچھ گئی

حوزہ / امام جواد(ع)کی شہادت کی مناسبت سے حرم امامین کا ظمین علیہ السلام میں صف عزا بچھ گئی ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امام علی ابن موسیٰ رضا علیہ السلام کے فرزند ارجمند حضرت محمد بن علی الجواد علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے حرم کاظمین گی میں صف عزا بچھ گئی اور حرم میں ہر طرف سیاہ  پرچم اور بینرز نظر آنے لگے۔

اس موقع پر حرم مطہر میں مجالس عزا کا اہتمام کیا گیا۔ زائرین امام جواد علیہ السلام کی عزاداروں کی بڑی تعداد کاظمین پہنچ رہی ہے۔

واضح رہے کہ امام جواد علیہ السلام کی شہادت کے ایام میں حرم مطہر کاظمین زائرین کے لیے 24 گھنٹے کھلا رہے گا اور حرم کی طرف سے زائرین کی خدمت اور سکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .