۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
رونمایی صفحه بانوان

حوزہ/ حوزہ نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ پر خواتین کیلئے خصوصی صفحے کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ نیوز سائٹ کے خواتین سیکشن کا آج قم میں حوزہ علمیہ خواہران کی ثقافتی نائب،جامعہ الزہرا(س) کی تحقیقی ڈپٹی ڈائریکٹر اور حوزہ نیوز ایجنسی کے میڈیا اور سوشل میڈیا کے سربراہ کی موجودگی میں افتتاح کیا گیا۔

یہ تقریب ثقافتی اور سوشل میڈیا کے شعبہ جات میں سرگرم کارکنوں کی ایک ٹیم اور حوزہ علمیہ خواہران کے عہدیداروں کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

افتتاحی تقریب سے حوزہ علمیہ خواہران کی ثقافتی نائب خواہر ریحانہ حقانی،جامعہ الزہرا(س) کی تحقیقی ڈپٹی ڈائریکٹر خواہر معصومہ ظہیری سمیت حوزہ نیوز ایجنسی کے میڈیا اور سوشل میڈیا کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین محمد رضا برتہ اور حوزہ نیوز ایجنسی کے چیف ایڈیٹر حسن صدرائی عارف نے خطاب کیا۔

اس تقریب میں دنیائے اسلام کی میڈیا میں سرگرم خواتین کے ویڈیو پیغامات بھی نشر کیے گئے، ان سرگرم خواتین میں حزب اللہ لبنان کے سابق سکریٹری جنرل کی بیٹی و معروف صحافی خانم مرضیہ ہاشمی، پاکستان کی ریاستی پارلیمنٹ کی ممبر خاتون سیدہ زہرا نقوی اور جامعہ الزہرا شعبہ ہندوستان کی سربراہ خانم سیدہ رباب زیدی شامل ہیں۔

اس تقریب میں،حوزہ نیوز ایجنسی کی خواتین کے صفحے کی ایک سالہ سرگرمیوں پر مشتمل ایک رپورٹ پیش کی گئی اور اس رپورٹ میں خواتین کے لئے حوزہ نیوز ایجنسی کی طرف سے منعقد کی جانے والی خصوصی نشستوں اور کورونا کے دوران رضا کارانہ سرگرمیاں سرانجام دینے والی خواتین کی سرگرمیاں بھی شامل تھیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .