۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ریحانه حقانی

حوزہ/ جامعۃ الزہراء(س) میں شعبہ تحقیقات(ریسرچ سنٹر) کی رہنمانے حوزہ نیوز ایجنسی میں خواتین کے لئے خصوصی سیکشن کے قیام کو خواتین کی ترقی کے اظہار کیلئے ایک بہترین راستہ اور انتہائی قابل قدر اقدام قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ریحانه حقانی نے حوزہ نیوز ایجنسی میں خواتین کے لئے خصوصی سیکشن کی رونمائی کی تقریب کہ جو حوزہ علمیہ قم کی علمی انجمنوں کے ہال میں منعقد ہوئی، میں کہا: شہداء اور انقلاب اسلامی کی سالگرہ یعنی یوم اللہ کے دن حوزہ نیوز ایجنسی میں خواتین کے لئے خصوصی سیکشن کا قیام خواتین کو اہمیت اور مقام دینے کے مترادف ہے۔

جامعۃ الزہراء(س) میں شعبہ تحقیقات(ریسرچ سنٹر) کی رہنما نے کہا: رہبر معظم انقلاب اس موضوع کی طرف ہمیشہ سے خصوصی  توجہ دیتےرہے ہیں اور ان کا اس سلسلے میں ایک کلیدی بیان ہے کہ خواتین کو کافی عرصہ سے ظلم و ستم کا سامنا کرنا پڑا ہے لہذا خواتین کے بارے میں ان کا نظریہ نہایت اعلیٰ اورمکمل  اسلامی تعلیمات پر مبنی ہے۔

انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ اسلام میں جو مقام خواتین کو دیا گیا ہے عین وہی مقام امام خمینی(رہ) کی زبان سے متعارف کرایا گیا۔ خواتین کی اہمیت کے متعلق جو اسلامی اصول تھے وہ انقلاب اسلامی میں نافذ العمل ہوئے ہیں اور اس جیسی چیز انقلاب اسلامی سے پہلے کبھی موجود نہیں تھی۔

محترمہ ریحانہ حقانی نے خواتین کی ترقی کے اقدامات کو واضح طور پر بیان کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا: خواتین کی ترقی کے اقدامات کو معاشرہ میں بیان کیا جانا چاہئے چونکہ حوزہ اور یونیورسٹیوں کی خواتین جس طرح خاندان کی تربیت میں موثر ہیں اسی طرح اسلامی معاشرہ کی ترقی اور پیشرفت میں بھی تاثیر رکھتی ہیں۔

انہوں نے موجودہ دور میں میڈیا کی پیشرفت اور اس کے توسط سے دنیا کو حالات سے آگاہی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا: انقلاب اسلامی اور شہداء کے خون کی برکت سے وجود آنے والے اسلامی نظام نے خواتین کی اہمیت اور ترقی کے لئے نہایت اہم اقدامات کئے ہیں  اور اس سے بھی زیادہ اہم بات یہ ہے کہ ان واقعات سے دنیا کو متعارف کرانا چاہئے۔

جامعۃ الزہراء(س) میں شعبہ تحقیقات(ریسرچ سنٹر) کی رہنما نے کہا: جامعۃ الزہراء(س)میں اس وقت 22،000 طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انقلاب اسلامی سے پہلے کبھی بھی اتنی تعداد میں خواتین طلبہ موجود نہیں تھیں۔  آج ایسی خواتین ہیں جو یہاں سے حوزوی تعلیم حاصل کر کے کئی دوسرے ممالک میں انتہائی مفیداور مؤثر  واقع ہو رہی ہیں۔ حوزہ  نیوز ایجنسی کے ایک خصوصی سیکشن کو خواتین سے مخصوص کرنا انتہائی قابل قدر اقدام ہےکہ جس سے خواتین کی ان کامیابیوں کو دکھایا جا سکتا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .