۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
عدنان منصور وزیر اسبق امور خارجه لبنان

حوزہ/ لبنانی سابق وزیر خارجہ عدنان منصور نے زور دے کر کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے، اپنے بابصیرت رہبر کی بدولت ہر سطح پر عظیم کامیابیاں حاصل کیں ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لبنانی سابق وزیر خارجہ عدنان منصور نے زور دے کر کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے، اپنے بابصیرت رہبر کی بدولت ہر سطح پر عظیم کامیابیاں حاصل کیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ادارہ برائے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی رپورٹ کے مطابق ، عالمی سطح پر اس وقت ایران اقتصادی قوت کے لحاظ سے 28ویں اور خریداری کی طاقت کے لحاظ سے ساتویں نمبر پر ہے۔

سابق لبنانی وزیر خارجہ نے بتایا کہ ایران کے مختلف شعبوں میں حاصل کی جانے والی کامیابیوں کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا،اب ایران ایک خود کفیل ملک بن چکا ہے اور اپنی مصنوعات کو دنیا کے دوسرے ممالک میں برآمد کرتا ہے۔

عدنان منصور نے مزید کہا کہ فوجی سطح پر ، ایران آبدوزیں ،دشمن کو نشانہ بنانے والے تباہ کن ڈرون اور جنگجو طیارے اور ایک ایسی فوج بنانے میں کامیاب رہا ہے جو دنیا میں 14 ویں نمبر پر ہے۔

پرامن جوہری پروگرام کے حصول میں ایران کی منفرد پیش قدمی کا ذکر کرتے ہوئے لبنانی سیاست دان نے کہا کہ ایران ایک ایٹمی طاقت بن چکا ہے اور اس کے پاس ایٹمی ایندھن کی مکمل ٹکنالوجی موجود ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی ، آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ایرانی قوم کی مرضی پر بھروسہ کیا ہے،کیونکہ رہبر انقلاب جانتے ہیں کہ ملت ایران طاقتور قوم ہے اور وہ صرف تیل کے ذریعےزندہ نہیں ہے بلکہ  اس قوم کو تیل کے بغیر بھی کوئی ختم نہیں کر سکتا۔ملت ایران میں وہ صلاحیتیں، توانائیاں اور قابلیت موجود ہیں جو ناممکن کو حقیقت میں بدل کر رکھ سکتی ہیں اور یہ قوم ناممکن کام کو انجام دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .