۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
نیرو های آمریکا در عراق

حوزہ/ صباح الطائی نے کہا کہ عراق سے دہشت گردی کا خاتمہ امریکیوں کی موجودگی میں نا ممکن ہے کیونکہ امریکہ ہی دہشت گردوں کی پشت پناہی اور ان کی مجرمانہ کارروائیوں کی حمایت کر رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مشہور عراقی سیاسی تجزیہ کار صباح الطائی نے کہا کہ عراقی پارلیمنٹ کے تمام غیر ملکی فوجیوں کو ملک سے انخلاء کرنے کے فیصلے کے باوجود عراقی حکومت اور پارلیمنٹ اس ملک میں امریکی موجودگی سے لاتعلقی کا اظہار کر رہی ہیں۔

عراقی سیاسی تجزیہ کار نے پارلیمنٹ کی جانب سے غیر ملکی افواج کو عراق سے بے دخل کرنے سے متعلق قرارداد کو صرف ایک تحریر قرار دیا اور بیان کیا کہ اس قرارداد پر عمل درآمد نہیں کیا گیا اور حکومت نے پارلیمنٹ کی خاموشی اور عدم توجہ سے غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے اس قرارداد کو نظرانداز کیا ہے۔

الطائی نے اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ غیر ملکی افواج خصوصاً امریکیوں کی عراق میں مسلسل موجودگی سے عراقی خود مختاری برقرار نہیں رہ سکتی،مزید کہا کہ عراق سے دہشت گردی کا خاتمہ امریکیوں کی موجودگی میں ناممکن ہے کیونکہ امریکہ ہی دہشت گردوں کی پشت پناہی اور ان کی مجرمانہ کارروائیوں کی حمایت کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی طبقہ عراقی عوام کےجذبات اور احساسات سےکھیل رہا ہےاور اس طبقے کے اقدامات اور فیصلے جو کبھی بھی ملت عراق کے حق میں نہیں رہے ہیں، سے عراقی عوام مایوس اور نالاں ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .