۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
شیخ احمد الطیب شیخ الازهر مصر

حوزہ/ شیخ الازہر،شیخ احمد الطیب نے فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی حکومت کے جنگی جرائم کی تحقیقات کے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شیخ الازہرمصر،شیخ احمد الطیب نے فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی حکومت کے جنگی جرائم کی تحقیقات کے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

انہوں نے ملت فلسطین کے خلاف اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات میں بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی کارروائی کو فلسطینیوں کے غصب شدہ حقوق کے لوٹائے جانے میں امید کی کرن قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ القدس میں آزاد ریاست کے قیام میں ملت فلسطین کی مدد کریں۔

دوسری جانب امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان "نیڈ پرائس" نے بین الاقوامی فوجداری عدالت"آئی سی سی"کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ فلسطین کی صورتحال سے متعلق فوجداری عدالت کے فیصلے کی مخالفت کرتا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے بھی یہ دعویٰ کیا ہے کہ یہ فیصلہ امن و امان کے خلاف ہے، لیکن فلسطینی تحریکوں کے صدر محمود عباس نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک بہت بڑی خوش آئند بات ہے کہ ہم نے اس فیصلے کے تناظر میں اپنی خواہش کو حاصل کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .