۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ایران کلچر ہاؤس

حوزہ/فن خطاطی کا رواج کافی پرانا ہے جس کے نقوش آج بھی پرانی عمارتوں میں دیکھنے کو ملتے ہیں لیکن جیسے جیسے سماج میں ترقی ہوئی ویسے ویسے لوگوں نے اپنی اس قدیم روایات کو بھلا دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایک دور تھا جب فن خطاطی کا جادو عوام کے سر چڑھ کر بولتا تھا لیکن جب سے جدید ٹیکنالوجی عام ہوئی تب سے فن خطاطی کی چمک ماند پڑنے لگی ہے۔

دور قدیم میں خطاط جانوروں کی کھالوں پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا کرتے تھے تاہم دور جدید میں یہ رواج ختم ہوتا چلا گیا۔ حالانکہ ابھی بھی کچھ خطاط موجود ہیں جو اس پیشے کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

Calligraphy in the exhibition of Quranic manuscripts

قرآنی نسخہ کی نمائش میں فن خطاطی

ایران کلچر ہاؤس میں قرآنی آیات کی خطاطی سے متعلق ایک نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں خطاطی کے ذریعے آویزاں فن پاروں کو نمائش کے لیے رکھا گیا۔ اس نمائش کا مقصد فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ساتھ روزگار فراہم کرنا ہے۔

Calligraphy in the exhibition of Quranic manuscripts

قرآنی نسخہ کی نمائش میں فن خطاطی

یہ نمائش فنی اعتبار سے منفرد خصوصیات کی حامل ہے جو تخلیقی اور جامع انداز میں اسلامی ثقافت اور تہذیب کو اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔ نمائش میں یکجا کیے جانے والے خطاطی کے نمونوں میں معاصر کوفی، قرآن کوفی، اور خط الثلث جیسے منفرد نمونے شامل ہیں۔

Calligraphy in the exhibition of Quranic manuscripts

ان نسخوں میں بکری کی کھال پر لکھا قرآن، کپڑے پر لکھی قرآنی آیات، ہینڈ میڈ کاغذ پر لکھی عبارتیں، مختلف سائز کے نمونے نمایاں طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .