جمعہ 29 اگست 2025 - 19:59
کشمیر یونیورسٹی میں "قربانی، عشق اور عاشورہ کے فن پارے" آرٹ نمائش

حوزہ/ کشمیر یونیورسٹی میں تبیان قرآنی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی زیر اہتمام "قربانی، عشق اور عاشورہ کے فن پارے" کے عنوان سے ایک روزہ آرٹ نمائش منعقد ہوئی، جس میں مقامی فنکاروں کے فن پارے پیش کیے گئے اور طلباء، اسکولوں کے بچے اور دیگر افراد نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرینگر میں کشمیر یونیورسٹی کے کانفرنس ہال گاندھی بھون میں تبیان قرآنی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام "قربانی، عشق اور عاشورہ کے فن پارے" کے عنوان سے ایک روزہ آرٹ نمائش منعقد ہوئی، جس میں مقامی فنکاروں کے فن پارے پیش کیے گئے۔

مکمل تصاویر دیکھیں:

کشمیر یونیورسٹی میں "قربانی، عشق اور عاشورہ کے فن پارے" آرٹ نمائش

نمائش سے قبل فن پاروں کی ترتیب و تنظیم تبیان کے نوجوانوں نے انجام دی جبکہ کشمیر یونیورسٹی کی انتظامیہ نے معاونت فراہم کی۔ افتتاحی تقریب مقررہ وقت سے کچھ تاخیر کے بعد منعقد ہوئی اور کشمیر یونیورسٹی کے ریجسٹرار ڈاکٹر ریاض نے ربن کاٹ کر افتتاح کیا۔

نمائش میں پیش کیے گئے فن پاروں میں قرآن مجید کی آیات پر مشتمل خطاطی بھی شامل تھی۔ اس موقع پر فنکار ارشد صالح نے فن پاروں کی خصوصیات اور پس منظر پر روشنی ڈالی۔

تقریب کے بعد یونیورسٹی کے طلباء و طالبات، مختلف اسکولوں کے بچے اور عام شہریوں نے نمائش کا مشاہدہ کیا۔ حجۃ الاسلام و المسلمین آغا سید محمد ہادی موسوی اور ڈاکٹر پیرزادہ سمیر صدیقی نے بھی خصوصی شرکت کی۔ متعدد سماجی اور علمی شخصیات کی موجودگی اس موقع پر نمایاں رہی۔

نماز ظہرین یونیورسٹی کے احاطے میں آغا سید محمد ہادی موسوی کی امامت میں ادا کی گئی۔ اختتامی نشست میں فنکاروں اور منتظمین کو اسناد پیش کی گئیں جبکہ پروفیسر پرویز احمد، پروفیسر عابد گلزار اور فنکار ارشد صالح نے شرکاء و معاونین کا شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha