پیر 25 اکتوبر 2021 - 02:34
خاتم النبیینؐ و ائمہ معصومینؑ کی ہدایات سے انسان سعادت و کمال کی منزل تک پہنچتا ہے، مولانا رضی حیدر زیدی

حوزہ/ ہدایت دینی حقائق کی تبلیغ کے لیے علم و عقل کے ساتھ اعلیٰ اخلاق  کا مظاہرہ لازمی ہے اور یہ ہی راستہ حضرات محمدؐ و آل محمدؑ کا ہے ، روایات کی ایک عمر اور ضرورت ہوتی ہے اُس کے بعد وہ لاحاصل اور اسراف ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نئی دہلی/ ہدایت دینی حقائق کی تبلیغ کے لیے علم و عقل کے ساتھ اعلیٰ اخلاق  کا مظاہرہ لازمی ہے اور یہ ہی راستہ حضرات محمدؐ و آل محمدؑ کا ہے ، روایات کی ایک عمر اور ضرورت ہوتی ہے اُس کے بعد وہ لاحاصل اور اسراف ہیں ۔ یہ پیغام مولانا سید رضی حیدر زیدی صاحب ایران کلچر ہاؤس نئی دہلی نے ولادت مسعود رحمة للعالمين صلی اللہ علیہ و آلہ و سلّم اور صادق آل محمد الامام جعفر بن محمد الصادق علیہ السلام کی مناسبت سے مسجد شیعیان علیؑ سوئیوالان ، دہلی میں مولانا سید محمد مہدی عابدی صاحب نوگانواں سادات امام مسجدِ ھذا کی صدارت میں منعقدہ جشن صادقین علیہم السلام پیش کیا ۔

خاتم النبیینؐ و ائمہ معصومینؑ کی ہدایات سے انسان سعادت و کمال کی منزل تک پہنچتا ہے، مولانا رضی حیدر زیدی

غضنفر عباس بابو عارفی صاحب کے زیر اہتمام منعقدہ اس جشنِ صادقین میں مولانا سید رئیس احمد جارچوی صاحب نے علم کی اہمیت و افادیت پر بیان کرتے ہوئے کہا کہ حضرت مرسلِ اعظمؐ کے حقیقی وارثینؑ یعنی ائمہ معصومینؑ سے فقط شیعوں نے نہیں ، صرف مسلمانوں نے نہیں بلکہ تمام ادیان سے وابستہ لوگوں نے علم حاصل کیا ہے ۔ لہذا ہمارے نوجوانوں اور بچوں کو  خصوصیت سے علم حاصل کرنا چاہئیے۔

خاتم النبیینؐ و ائمہ معصومینؑ کی ہدایات سے انسان سعادت و کمال کی منزل تک پہنچتا ہے، مولانا رضی حیدر زیدی

اس محفلِ مقدسہ میں خطیبِ اہلبیتؑ الحاج سید قمر عباس قنبر نقوی سرسوی صاحب نے اپنی تقریر میں نوجوانوں سے اپیل کی آج میڈیا اور سوشل میڈیا کے دور میں ان زرائع کا استعمال تعلیماتِ رسول اکرمؐ ، ضرورت نبوت و امامت اور فلسفہ   دینِ اسلام کو عام کرنا میں کریں آپ کی یہ خدمت عظیم عبادت کا درجہ پائے گی۔

جشن میں مولانا شفقت حسین صاحب عارفی ، مولانا محمد مھدی عابدی نوگانوی صاحب نے بھی حضراتِ صاقین کی حیات طیبہ کے مختلف گوشوں اور پہلوں کو بیان فرمایا گلزار جارچوی ، میثم قزلباش دہلوی ، غضنفر عباس بابو عارفی و دیگر شعراء کرام نے منظوم خراج عقیدت پیش کیا۔ جشنِ صادقین میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے افراد نے شرکت کی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .

تبصرے

  • منتشرشده: 2
  • در صف بررسی: 0
  • غیرقابل‌انتشار: 0
  • حسن IN 12:59 - 2021/10/25
    جزاک اللہ بہت خوب زندہ باد
  • علی احمد IN 16:14 - 2021/10/25
    ماشاءاللہ جزاک اللہ بہت اچھے بیانات سے مومنین مستفیض ہوئے اللہ قبول کرے آمین