۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
مولانا قمر عباس نقوی

حوزہ/ شخصیت حضرت علیؑ سے ہر بشر اس امتیاز کے ساتھ استفادہ حاصل کر سکتا ہے کہ صاحبِ علم کو جوہری نگاہوں کا لطف نصیب ہوگا اور علم کی دوری کے سبب بعض کو صرف کھوکھلے نعرے ہی میسر ہونگے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نئ دہلی/ دینِ مبین اسلام کی بقا اور پیغمبر اکرمؐ کے دفاع کے لیے میدانِ جہاد میں ثابت قدم رہنے والے مولائے متقیانؑ کی فہرستِ شیعیان میں نام درج کرانے کے لیے فقط نعرے کافی نہیں بلکہ عملی خدمات بھی پیش کرنی ہوں گیں ۔ ان حقائق کا اظہار جشنِ ولادتِ امامَ المُتقین و وصی رسولِ اکرم حضرت امام علی ابن ابیطالب (ع) کے موقع پر ڈاکٹر مولانا سید محمد مہدی عابدی، امام جماعت مسجد شیعیانِ علیؑ، دہلی کی صدارت میں منعقدہ جشنِ ولادت میں خطیبِ اہلیبتؑ مولانا سید قمر عباس نقوی قنبر سرسوی نے مسجد شیعیان علیؑ، سوئیوالان ، دریاگنج میں کیا۔

تلاوت کلامِ ربانی سے شروع ہونے والے اس جشنِ مولود کعبہ میں خطیبِ اہلیبتؑ قنبر نقوی نے مزید کہا ۔ شخصیت حضرت علیؑ سے ہر بشر اس امتیاز کے ساتھ استفادہ حاصل کر سکتا ہے کہ صاحبِ علم کو جوہری نگاہوں کا لطف نصیب ہوگا اور علم کی دوری کے سبب بعض کو صرف کھوکھلے نعرے ہی میسر ہونگے۔

غضنفر علی بابو عارفی اور سلمان علی عارفی کے زیرِاہتمام منعقدہ اس جشن میں خطیبِ جشن کہا کہ کامیاب زندگی بسر کرنے کے لیے فرمان حضرت امام علیؑ پر عمل فرمائیں ۔ آپؑ کا ارشاد گرامی ہے کہ ضرورت کو خواہشں پر مقدم رکھو ۔ آپؑ مزید ارشاد فرماتے ہیں کہ تقویٰ اور پرہیز گاری اختیار کرو کیونکہ یہ دنیا اور آخرت کی تمام مشکلات سے نجات دلائیں گے ۔ اس موقع پر صدر جلسہ مولانا سید محمد مہدی عابدی اور مولانا سید شفقت حسین عادفی نے بھی موضوع کے اعتبار سے بہترین تقاریر کیں۔

اس موقع پر مولانا اظہر سانکھنوی ، عارف بگھروی، مولانا عرفان سانکھنوی، مونس دہلوی، میثم قزلباش، گلزار جارچوی، کوثر مظفر نگری، شمش الحسن عارفی و دیگر نے منظوم خراج عقیدت پیش کیا عارف بگھروی بے نظامت فرمائی جشن میں محمد سبطین گڈو نقوی ،حاجی ظفرعلی دہلوی، حسن منظر حسینی , مسعود حسین دہلوی، سید محمد شعیب نقوی ، حسن عارفی، بہادر قزلباش دہلوی ، سید شاہت حسین جعفری ، حیدر عابدی نوگانوی، سلطان علی سانکھنوی و دیگر مومنین نے شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .