۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
شام غریبان کربلا

حوزہ/ کربلا میں شام غریباں کے موقع پر، بچوں اور خواتین کے ایک گروہ نے مصائب امام حسین علیہ السلام اور شام غریباں کی تصویر کشی کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روز عاشور امام حسین علیہ السلام اور خاندان عصمت و طہارت اور ان کے با وفا اصحاب کے یوم شہادت کے موقع پر کربلائے معلی میں بچوں اور خواتین کے ایک گروہ نے امام حسین علیہ السلام کے مصائب اور شام غریباں کے مناظر کی تصویر کشی کی۔

بچوں اور خواتین کا یہ گروہ حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے حرم مطہر سے نکلا اور بین الحرمین سے گزرت ہوئے حرم امام حسین علیہ السلام تک پہونچا۔آخر میں عزاداروں نے نوحہ و ماتم کرنے کے بعد شمع روشن کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .