۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
طلاب حوزہ علمیہ شہید ثالث قاضی نوراللہ شوشتری(ع)، قم کی جانب سے روز عاشور’’ سبیل به یاد تشنگان کربلا ‘‘ کا انعقاد

حوزہ/ عصر عاشور حوزہ علمیہ شہید ثالث قاضی نوراللہ شوشتری علیہ الرحمہ قم کے طلاب کی جانب سے کربلا کے پیاسے بچوں کی یاد میں ایک سبیل کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بروز پیرمورخ ۱۰ محرم الحرام ۱۴۴۴ھ، عصر عاشور حوزہ علمیہ شہید ثالث قاضی نوراللہ شوشتری علیہ الرحمہ قم کے طلاب کی جانب سے کربلا کے پیاسے بچوں کی یاد میں ایک سبیل کا انعقاد کیا گیا۔

مولانا عمران علی ہاشمی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ۱۰ محرم الحرام شام ۵ بجے سے نام حسین (ع) پر پانی پلانے کا یہ سلسلہ شروع ہوا اور تقریباً مغرب تک جاری رہا۔

اس درمیان حوزہ شہید ثالث علیہ الرحمہ کے تمام طلاب نے بڑی ہی گرم جوشی سے عزاداران حضرت سید الشہداء علیہ السلام کا استقبال کیا اور ان کی خدمت میں شربت و شیرینی اور پھل پیش کئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .