۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
بین الحرمین

حوزہ/ ما بین الحرمین میں جناب رقیہ(ع) کے مصائب اور شہادت کی یاد میں منفرد دستر خوان بچھایا کہ جو جناب رقیہ(‏ع) کی یاد میں لگایا جانے والا طویل ترین دسترخوان ہے لیکن یہ دسترخوان کھانے پینے کی اشیاء پر مشتمل نہیں بلکہ اس کی ہر چيز جناب رقیہ(ع) کے مصائب کی یاد دلاتی اور آنکھ سے آنسو بہاتی.....

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ما بین الحرمین میں جناب رقیہ(ع) کے مصائب اور شہادت کی یاد میں منفرد دستر خوان بچھایا کہ جو جناب رقیہ(‏ع) کی یاد میں لگایا جانے والا طویل ترین دسترخوان ہے لیکن یہ دسترخوان کھانے پینے کی اشیاء پر مشتمل نہیں بلکہ اس کی ہر چيز جناب رقیہ(ع) کے مصائب کی یاد دلاتی اور آنکھ سے آنسو بہاتی.....

ہر سال کی طرح اس سال بھی مُنتدى العالميّ لخَدَمَة السيّدة رقيّة(عليها السلام) نامی تنظیم نے شعبہ ما بین الحرمین اور شعبہ برائے حسینی شعائر و مواکب کے ساتھ مل کر اس منفرد رسمِ عزاء کے تمام انتظامی امور سرانجام دیے۔

اس عالمی پلیٹ فارم کے میڈیا رابطہ کار سید مصطفی طالب نے کہا ہے کہ اس ماہ صفر کی پانچ تاریخ کو ما بین الحرمین کے ایریا میں جناب رقیہ(ع) کا عزائی دسترخوان بچھایا گیا کہ جو اپنی نوعیت کا سب سے بڑ دستر خوان ہے۔

انھوں نے بتایا کہ اس موقع پر منعقدہ عزائی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، جس کے بعد جناب رقیہ(ع) کی زیارت پڑھی گئی اور مرثیہ خوانی اور نوحہ خوانی کی گئی، اور جناب رقیہ(‏‏ع) کے مصائب بیان کیے گئے۔

واضح رہے کہ اس تنظیم کی طرف سے اس نوعیت کا دسترخوان 50 ممالک کے 450 شہروں میں ہر سال پانچ صفر کو لگایا جاتا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .