اتوار 24 اگست 2025 - 05:37
دعا کا اثر بعض اوقات مؤخر ضرور ہو سکتا ہے لیکن دعا کبھی بے اثر نہیں ہوتی!

حوزہ / دعا مومن انسان کا سب سے مؤثر اور برترین وسیلہ ہے اور اگر اس کا اثر فوراً ظاہر نہ بھی ہو تو مناسب وقت پر ضرور ظاہر ہوتا ہے۔ دعا کا اثر کبھی ختم نہیں ہوتا، بس کبھی دیر سے ظاہر ہوتا ہے۔ لہٰذا ہمیں اخلاص اور تضرع کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے دعا کرنی چاہیے کہ وہ مفسدوں اور طاغوت کو مٹا دے اور نابود کر دے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مرحوم آیت اللہ بہجت نے درسِ خارج کے دوران "دعا کے اثرات" کے موضوع کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا کہ یہ نکتہ آپ اہل علم کے لیے ہے۔

موجودہ حالات میں ہمارے پاس "دعا سے بڑھ کر کوئی ہتھیار نہیں ہے"۔

بلاشبہ دعا اثر رکھتی ہے۔

اگرچہ اس کا اثر فوراً اور بالفعل نظر نہ آئے لیکن یقیناً "کسی اور وقت اور موقع پر" اس کا نتیجہ ظاہر ہو گا۔

دعا کا اثر بعض اوقات مؤخر ہو جاتا ہے لیکن کبھی ختم نہیں ہوتا۔

لہٰذا ضروری ہے کہ ہم "اخلاص اور تضرع" کے ساتھ خداوند کریم سے دعا کریں کہ مفسدوں اور طاغوت کو مٹا دے اور انہیں نابود کر دے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha