منگل 11 نومبر 2025 - 18:10
اگر حوزہ اور یونیورسٹی دینداری کے راستے پر گامزن رہیں تو معاشرہ بھی اصلاح کی راہ پر گامزن ہوگا

حوزہ/ آیت اللہ العظمی جوادی آملی نے فرمایا کہ تقویٰ، توحید، عقلانیت اور عدل ہی وہ بنیادیں ہیں جو نہ صرف معاشرے بلکہ حوزہ اور یونیورسٹی کو بھی سنبھالے رکھتی ہیں۔ اگر یہ دونوں علمی مراکز دین داری کے راستے پر درست سمت میں گامزن رہیں تو پورا معاشرہ بھی درست سمت میں آگے بڑھے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ جوادی آملی نے انسانی حیات اور موت کے فلسفے پر گفتگو کرتے ہوئے فرمایا: "ہم دنیا میں مٹنے کے لیے نہیں آئے بلکہ خول سے نکلنے کے لیے آئے ہیں۔ ہم اس لیے آئے ہیں کہ موت کو مار دیں، نہ یہ کہ خود مر جائیں۔ یہ پیغام انبیاء علیہم السلام کا ہے۔ دنیا میں کوئی اور مکتب ایسا نہیں جو یہ کہے کہ انسان موت کو مغلوب کرتا ہے۔"

انہوں نے قرآن کریم کی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: "اللہ تعالیٰ نے فرمایا: «کُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوْتِ»، یعنی ہر جان موت کا مزہ چکھنے والی ہے، نہ یہ کہ موت ہمیں چکھتی ہے۔ ذائقہ لینے والا چیز کو ہضم کرتا ہے، ہم موت کو چکھتے ہیں اور اسے مغلوب کر دیتے ہیں، موت ہمیں فنا نہیں کرتی بلکہ ہم موت کو فنا کر دیتے ہیں۔"

حضرت آیت اللہ جوادی آملی نے آخر میں تاکید کی کہ "ہمیشہ رہنے والی حقیقت تقویٰ، توحید، فضیلت، عقلانیت اور عدل ہے، یہی اقدار معاشرے، حوزہ اور یونیورسٹی کو سنبھالتی ہیں۔ اگر یہ دونوں ادارے ان اصولوں پر عمل پیرا رہیں تو پورا معاشرہ صحیح سمت میں حرکت کرے گا۔"

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha