اتوار 20 ستمبر 2026 - 12:28
رہبر معظم انقلاب کے نمائندے نے آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی کی عیادت کی+تصاویر

حوزہ/ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر قم کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین محمود محمدی عراقی نے اسپتال پہنچ کر آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی کی عیادت کی اور ان کی طبیعت اور علاج کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین محمود محمدی عراقی نے اتوار 20 ستمبر 2026 کو قم کے ایک اسپتال میں حاضر ہو کر آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی کی عیادت کی۔

انہوں نے اسپتال کے ذمہ داران اور طبی عملے سے ملاقات کے دوران آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی کے علاج اور طبی صورتِ حال کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha