اتوار 20 ستمبر 2026 - 20:09
آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی کی صحت سے متعلق دفتر کا بیان؛ مؤمنین سے دعائے صحت کی اپیل

حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی کے دفتر نے ان کی صحت سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آپ پھیپھڑوں میں عارضے کے باعث قم کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ دفتر نے مؤمنین اور عقیدت مندوں سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی کے دفتر نے ان کی صحت سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آپ پھیپھڑوں میں عارضے کے باعث قم کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ دفتر نے مؤمنین اور عقیدت مندوں سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔

آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی کے دفتر کی جانب سے جاری اطلاع کے مطابق، مؤمنین اور عقیدت مندوں کی مسلسل تشویش اور صحت سے متعلق مسلسل سوالات کے پیش نظر بتایا جاتا ہے کہ آیت اللہ شبیری زنجانی جمعہ کی شام کو پھیپھڑوں میں عارضے کے باعث علاج کے لیے قم کے ایک اسپتال میں داخل ہوئے۔

اطلاع کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی اس وقت زیرِ علاج ہیں اور ان کے علاج اور طبی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

دفتر نے عوام کی مسلسل توجہ اور خیریت دریافت کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے تمام مؤمنین اور عقیدت مندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بارگاہِ الٰہی میں دعا اور اہل بیت عصمت و طہارت علیہم السلام، بالخصوص حضرت بقیۃ اللہ الاعظم عجل اللہ فرجہ الشریف سے توسل کرتے ہوئے اس بزرگ مرجع تقلید کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha