حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دفتر آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی نے بتایا کہ فقیہ اہل بیت (ع)، مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی انتقال کر گئے۔
دفتر آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی کی جانب سے جاری اعلان میں کہا گیا ہے کہ اس مرجع عالیقدر کی بابرکت زندگی علمی بصیرت، مسلسل علمی جدوجہد، فقہ اصیل کی حفاظت و ترویج، معارف اسلامی کی نشر و اشاعت، مکتب اہل بیت علیہم السلام کے دفاع اور عوام کی خیرخواہی و خدمت سے عبارت تھی۔
اعلامیے میں اس عظیم سانحے پر حضرت ولی عصر امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف، حوزات علمیہ، ایران کے عوام اور دنیا بھر میں مرجعیت سے وابستہ افراد اور عقیدت مندوں کی خدمت میں تعزیت پیش کی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی کی تشییع جنازہ اور تدفین کی تاریخ اور دیگر تفصیلات بعد میں اعلان کی جائیں گی۔









آپ کا تبصرہ