بدھ 23 ستمبر 2026 - 20:22
حرم حضرت معصومہؑ میں ایک منفرد شب؛ مرجعیتِ سے عوام کا اظہار عقیدت

حوزہ/ حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا آج رات سوگواروں سے بھرا ہوا ہے، جہاں بڑی تعداد میں مؤمنین حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید موسیٰ شبیری زنجانی رحمۃ اللہ علیہ کی مجلسِ تعزیت میں شریک ہوکر مرجعیتِ شیعہ سے اپنی گہری عقیدت اور وابستگی کا اظہار کر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالمِ تشیع کے بزرگ مرجع تقلید، بلند پایہ فقیہ اور علم و اخلاق کے پیکر حضرت آیت اللہ حاج سید موسیٰ شبیری زنجانی قدس اللہ نفسہ الزکیہ کی مجلسِ تعزیت رہبرِ معظم انقلاب اسلامی کی جانب سے کچھ دیر قبل حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے شبستان امام خمینیؒ میں شروع ہوئی۔

حرم مطہر حضرت کریمہ اہل بیت سلام اللہ علیہا میں آج کی رات ایک خاص کیفیت ہے۔ بڑی تعداد میں سوگوار یہاں جمع ہیں تاکہ حضرت آیت اللہ شبیری زنجانی رحمۃ اللہ علیہ کی مجلس میں شرکت کرکے مرجعیتِ شیعہ اور فقاہت، ایمان، اخلاق و دیانت کی ایک عظیم شخصیت کو خراجِ عقیدت پیش کریں۔

اس مجلس میں آیاتِ عظام، علماء و بزرگان، مراجع عظام کے دفاتر کے نمائندے، آیت اللہ اعرافی، مدیر حوزات علمیہ ایران، آیت اللہ حسینی بوشہری، سربراہ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم، آیت اللہ محمد مہدی شب‌زنده‌دار اور حوزہ علمیہ کی دیگر اہم شخصیات شریک ہیں۔

حوزہ علمیہ کے اساتذہ و فضلا، جامعہ مدرسین اور شورائے عالی حوزہ ہائے علمیہ کے ارکان، حوزوی عہدیداران، ملکی و فوجی حکام، مجلس خبرگان رہبری کے ارکان اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے مؤمن عوام بھی اشکبار آنکھوں کے ساتھ اس مجلس میں شریک ہیں۔

علم و معرفت سے وابستہ افراد اور بالخصوص اہلِ علم کی بڑی تعداد میں شرکت نے مرجعیتِ شیعہ کے اس غم میں عوام کی گہری وابستگی کو ظاہر کیا ہے۔ یہ اجتماع صرف ایک مجلسِ تعزیت نہیں بلکہ مرجعیتِ دینی اور دیندار عوام کے درمیان گہرے تعلق اور عقیدت کا ایک واضح مظہر بھی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha