حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائدِ شہیدِ عظیم الشانِ اُمّت حضرت آیت اللہ العظمیٰ امام خامنہ ای (قدس اللہ نفسہ الزکیہ) کے اعزاز میں رہبرِ معظمِ انقلاب اسلامی کی جانب سے شبستانِ امام خمینی (رح) حرمِ مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔
آیاتِ عظام شبیری زنجانی و جعفر سبحانی، مدیرِ حوزہ علمیہ آیت اللہ اعرافی، علماء و بزرگان اور مراجعِ عظامِ تقلید کے بیوت کے نمائندگان نے بھی اس تقریب میں شریک ہیں۔

حوزوی شخصیات، جامعۂ مدرسین حوزہ اور حوزہ علمیہ کی اعلی کونسل کے اراکین، حوزاتِ علمیہ کے مدیران، ملکی و فوجی ذمہ داران، حوزہ کے اساتذہ و فضلاء، مجلسِ خبرگانِ رہبری کے اراکین، انقلابی عوام کے مختلف طبقات اور امامِ شہید کے خون کے مطالبہ کرنے والے سب آنسو بھری آنکھوں کے ساتھ اس تقریب میں شریک ہوئے ہیں۔

حجت الاسلام و المسلمین سید علی خمینی نے اپنے خطاب میں قائدِ شہیدِ عظیم الشانِ اُمّت کے شخصیتی پہلوؤں کو بیان کیا اور ایران و عراق کی وفادار و انقلابی عوام کی دسیوں ملین نفوس پر مشتمل وداع، تشییع اور تدفین کی رسومات میں شرکت پر انہیں خراجِ تحسین پیس کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
امام خمینی (رح) کے نواسے نے اپنے بیانات میں خونخواہی اور امامِ شہید کے خون کا انتقام لینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئےکہا: جو بعض ذمہ دار خوابِ غفلت میں رہے اور رہبرِ شہید (رہ) کے انتقام کے بارے میں نہ سوچے، اسے اپنے ضمیر پر شک کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا: جو لوگ جنگ سے ڈرتے تھے، انہیں سمجھ آ گیا کہ جنگ کے مسائل اور مشکلات تو ہوتی ہی ہیں لیکن ڈر نہیں ہے چونکہ جنگ سے ڈرنا خود جنگ سے بدتر ہے۔














آپ کا تبصرہ