جمعہ 7 اگست 2026 - 06:35
اربعین نے رہبر شہید سے اسلامی امت کی وفاداری کو ایک بار پھر ثابت کر دیا: حجت الاسلام سید عبدالفتاح نواب

حوزہ/ ایران میں حج و زیارت کے امور میں رہبرِ معظم کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین سید عبدالفتاح نواب نے کہا ہے کہ اس سال کا اربعین اسلامی امت کی اپنے شہید قائد و رہبر سے وفاداری کا عظیم مظہر ثابت ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ایران، نجف، کربلا اور اربعین پیدل مارچ میں عوام نے بھرپور جوش و جذبے سے عزاداری، پرچم برداری اور مختلف مذہبی پروگراموں میں شرکت کر کے شہید قائد کی یاد کو زندہ رکھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں حج و زیارت کے امور میں رہبرِ معظم کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین سید عبدالفتاح نواب نے کہا ہے کہ اس سال کا اربعین اسلامی امت کی اپنے شہید قائد و رہبر سے وفاداری کا عظیم مظہر ثابت ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ایران، نجف، کربلا اور اربعین پیدل مارچ میں عوام نے بھرپور جوش و جذبے سے عزاداری، پرچم برداری اور مختلف مذہبی پروگراموں میں شرکت کر کے شہید قائد کی یاد کو زندہ رکھا۔

اپنے دورۂ عراق کے اختتام پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امسال اربعین پہلی مرتبہ شہید قائد کی جسمانی طاہری کے بغیر منعقد ہوا، تاہم ان کی فکر، رہنمائی اور تعلیمات ہر جگہ نمایاں رہیں۔ زائرین نے ان کی نیابت میں زیارت کی اور مختلف اجتماعات میں ان کی سیرت، اخلاق اور رہنمائی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ دشمن شہید رہبر کے نام کو فراموش کرانا چاہتا تھا، مگر عراق میں اس سال ان کا نام، پیغام اور یاد پہلے سے زیادہ نمایاں رہی۔ اسی طرح صہیونی حکومت کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی کوششیں بھی ناکام رہیں جبکہ فلسطین کا پرچم لاکھوں زائرین کے ہاتھوں میں بلند نظر آیا۔

سید عبدالفتاح نواب نے کہا کہ رہبرِ انقلاب کی ہدایت کے مطابق شہید قائد اور دیگر شہداء کی نیابت میں زیارت انجام دی گئی، جسے زائرین نے اخلاص اور بصیرت کے ساتھ ادا کیا۔

انہوں نے عراقی عوام کی میزبانی اور خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شہید رہبر کی تشییع سے لے کر زائرینِ اربعین کی خدمت تک مثالی کردار ادا کیا۔ ان کے بقول، عراقی عوام نے شہید قائد کو پوری امتِ اسلامیہ کا رہبر اور دنیا کے آزاد انسانوں کا محبوب قرار دے کر امتِ مسلمہ کے باہمی اتحاد اور ولایت سے وابستگی کا عملی ثبوت پیش کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha