پیر 21 ستمبر 2026 - 23:30
مراجع تقلید اور علماء کرام کی آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی (رہ) کے گھر آمد، تعزیت پیش کی

حوزہ / آیت اللہ العظمیٰ سبحانی سمیت متعدد علماء و بزرگان، حوزوی و صوبائی حکام اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی (قدس سرہ) کے گھر پہنچ کر ان کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ العظمیٰ سبحانی نے مرحوم آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی (قدس سرہ) کے گھر پہنچ کر ان کے انتقال پر تعزیت پیش کی۔

مراجع تقلید اور علماء کرام کی آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی (رہ) کے گھر آمد، تعزیت پیش کی

آیت اللہ اعرافی مدیر حوزہ علمیہ، آیت اللہ حسینی بوشہری سرپرست جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم، آیت اللہ شب زندہ دار سیکرٹری حوزہ علمیہ اعلی کونسل، آیت اللہ رجبی مجلس خبرگان رہبری کے رکن اور مؤسسہ امام خمینی (رہ) کے سربراہ، آیت اللہ دری نجف آبادی صوبہ مرکزی میں نمائندہ ولی فقیہ اور دیگر شخصیات نے بھی مرحوم حضرت آیت اللہ شبیری زنجانی (قدس سرہ) کے گھر پہنچ کر تعزیت پیش کی۔

مراجع تقلید اور علماء کرام کی آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی (رہ) کے گھر آمد، تعزیت پیش کی

قم میں رہبر معظم انقلاب کے دفتر کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین محمدی عراقی نے بھی مرجع فقید حضرت آیت اللہ شبیری زنجانی (قدس سرہ) کے گھر پہنچ کر ان کے انتقال پر تعزیت پیش کی۔

آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کے نمائندہ حجت الاسلام والمسلمین شهرستانی، بیوتِ مراجع عظام تقلید کے نمائندوں، متعدد حوزوی شخصیات، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم، شورای عالی حوزاتِ علمیہ اور مجلس خبرگان رہبری کے اراکین نے بھی اس مرجع فقید کے گھر پہنچ کر تعزیت پیش کی۔

مراجع تقلید اور علماء کرام کی آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی (رہ) کے گھر آمد، تعزیت پیش کی

قم المقدسہ کے گورنر، صوبائی حکام اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے عوام نے بھی حضرت آیت اللہ شبیری زنجانی (قدس سرہ) کے گھر پہنچ کر ان کے انتقال پر تعزیت پیش کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha