پیر 21 ستمبر 2026 - 22:45
آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی کا آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی نے آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی کے انتقال پر تعزیت پیش کرتے ہوئے اسے حوزہ ہائے علمیہ کے لیے بڑا نقصان قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی کے انتقال پر آج صبح آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی کے بڑے فرزند نے مرحوم مرجع تقلید کے دفتر میں حاضر ہو کر ان کا تعزیتی پیغام پسماندگان کو پہنچایا۔

آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی نے اپنے پیغام میں آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی کے انتقال کو حوزہ ہائے علمیہ کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے اس عظیم مرجع تقلید کے انتقال پر تعزیت پیش کی۔

انہوں نے بارگاہِ الٰہی میں دعا کی کہ مرحوم کو امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کے جوار میں محشور فرمائے اور ان کے فرزندان و تمام پسماندگان کو صبرِ جمیل اور اجرِ عظیم عطا فرمائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha