حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی نے نجف اشرف میں مرجع تقلید آیت اللہ العظمی محمد اسحاق فیاض کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی دینی و علمی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی کے فرزند ارشد نے ٹیلی فون کے ذریعے مرحوم آیت اللہ العظمیٰ فیاض کے فرزند سے رابطہ کرکے مرجع عالی قدر کی جانب سے تعزیتی پیغام پہنچایا۔ اس موقع پر آیت اللہ العظمیٰ فیاض کی علمی، دینی اور حوزوی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے اہل خانہ اور پسماندگان سے اظہارِ تعزیت کیا گیا۔
پیغام میں مرحوم آیت اللہ العظمیٰ فیاض کے لیے بارگاہِ الٰہی میں بلندیٔ درجات کی دعا کی گئی اور اللہ تعالیٰ سے درخواست کی گئی کہ انہیں حضرت امیرالمؤمنین علیہ السلام کے جوار میں جگہ عطا فرمائے۔
آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی نے مرحوم کے اہل خانہ اور تمام سوگواران کے لیے صبر جمیل اور اجر عظیم کی دعا کرتے ہوئے اس عظیم علمی و دینی شخصیت کے انتقال کو حوزاتِ علمیہ اور عالمِ تشیع کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا۔









آپ کا تبصرہ