پیر 2 مارچ 2026 - 15:56
آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی کی جانب سے رہبرِ معظم انقلابِ اسلامی کی شہادت پر اظہارِ تعزیت

حوزہ / آیت اللہ العظمیٰ وحید کے دفتر کی جانب سے رہبرِ معظم کی شہادت پر تعزیتی ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں انہوں نے رہبر معظم کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبرِ معظم انقلابِ اسلامی حضرت علی خامنہ‌ای کی شہادت کے موقع پر آیت اللہ العظمیٰ وحید کے بڑے بیٹے نے ٹیلی فون کر کے اس مرجع تقلید کا تعزیتی پیغام پہنچایا۔

تفصیلات کے مطابق رہبرِ معظم کی شہادت کے سانحے پر آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی کے فرزندِ ارجمند نے دفتر مقام معظم رهبری قم کے مسئول حجت الاسلام والمسلمین محمدی عراقی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی کی جانب سے مرحوم کے اہلِ خانہ خصوصاً ان کے معزز فرزندان تک گہرے رنج و غم اور تعزیت کے پیغام پہنچایا۔

اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی نے مرحوم کے لیے حضرت امیرالمؤمنین علیہ السلام کے ساتھ محشور ہونے اور ان کے پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل اور اجرِ عظیم کی دعا کی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha