اتوار 1 مارچ 2026 - 15:02
قلم اور زبان امام خامنہ ای کی عظیم شخصیت کے تمام پہلوؤں کو بیان کرنے سے عاجز ہے / دنیا بھر کے مستضعفین سوگوار ہیں

حوزہ / ماہِ مبارک رمضان میں امتِ اسلامی نے ایک عظیم دینی اور سیاسی شخصیت، شجاع رہبر اور مرجع عالی قدر حضرت آیت اللہ العظمیٰ امام خامنہ ای قدس سرہ الشریف کو کھو دیا اور دنیا بھر کے مسلمان و مستضعفین اس مردِ بزرگ کی شہادت پر سوگوار ہوئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ محمد جواد فاضل لنکرانی نے آیت اللہ العظمیٰ امام خامنہ ای کی شہادت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

مِنْ الْمُؤْمِنِینَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَیْهِ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَی نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ یَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِیلاً

ماہِ مبارک رمضان میں امتِ اسلامی نے ایک عظیم دینی اور سیاسی شخصیت، شجاع رہبر اور مرجع عالی قدر حضرت آیت اللہ العظمیٰ امام خامنہ ای قدس سرہ الشریف کو کھو دیا اور دنیا بھر کے مسلمان و مستضعفین اس مردِ بزرگ کی شہادت پر سوگوار ہوئے۔ امریکہ اور اسرائیل کے ظالم حکمرانوں نے اس عظیم جرم کے ذریعے بدترین اور ناپاک عمل انجام دیا۔

قلم اور زبان اس عظیم رہبر کی تمام جہتوں کو بیان کرنے سے عاجز ہیں۔ وہ ایک آگاہ فقیہ، وقت شناس، مقتدر رہبر، زاہد و عابد اور دلسوز حاکم، جامع الاطراف عالم اور متعدد علمی شعبوں پر مہارت رکھنے والے انسان تھے۔ ان کے ذہن کی باریکی اور نکات بینی نے ۳۷ سال تک امام خمینی (رح) کے نظریات کو مستحکم رکھا اور اسلام ناب محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے تمام پہلوؤں کو سب کے لیے واضح اور مضبوط انداز میں بیان کیا۔ انہوں نے عصری انسانیت کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اجتہاد و فقہ میں جامع نقطۂ نظر اپنایا اور نئی اسلامی تہذیب کے قیام کی کوشش کی۔

میں اس عظیم سانحے پر امامِ زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف، تمام مراجع عظام، امتِ مسلمہ اور ملتِ ایران کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہوں اور دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ اس المناک نقصان کا ازالہ فرمائے۔ انه خیر ناصر ومعین.

محمد جواد فاضل لنکرانی

1404/12/10 (01 مارچ 2026ء)

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha