اتوار 1 مارچ 2026 - 08:02
ملت ایران اور ہمارے والا مقام شہید پدر بے شمار خوبیوں اور خصوصیات کا مرقع تھے / اسلام، انقلاب اور ایران کے دفاع میں ثابت قدم رہیں

حوزہ / ہم تمام علماء کرام، حوزات علمیہ، معزز مبلغین، عام عوام، نوجوانوں، اشرافیہ، مختلف معاشرتی گروہوں، مسلح افواج سے تقاضا کرتے ہیں کہ وہ اسلام، انقلاب اور ایران کے دفاع میں ثابت قدم رہیں اور آج کے اس تاریخ ساز موقع پر اپنے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی کو مضبوط کریں اور ایران اور اسلام کی تاریخ میں ایک سنہری باب کا اضافہ کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب کی شہادت کے موقع پر حوزہ علمیہ کے سربراہ آیت اللہ اعرافی کی جانب سے جاری تعزیتی پیغام کا متن درج ذیل ہے:

بسم الله قاصم الجبارین و مبیر الظالمین.

افان مات او قتل انقلبتم علی اعقابکم.

و لاتحسبن الذین قتلوا فی سبیل الله امواتا بل احیاء عند ربهم یرزقون.

مقاومت اسلامی کے رہبر و قائد، اسوہ مجاہدت اور امت اسلامی کے رہبر و پیشوا اور شہید رمضان حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای اعلی اللہ مقامہ کی روح ملکوت اعلی کی جانب پرواز اور ملت ایران اور امت مسلمہ اور حوزہ علمیہ کو بہت بڑے سوگ میں مبتلا کر گئی۔

میں اس عظیم نقصان پر حضرت ولی عصر (عج)، ملت ایران اور امت مسلمہ، مراجع عظام اور حوزات علمیہ کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتا ہوں اور انقلاب اسلامی کے دونوں عظیم رہبروں اور اماموں (قدس سرھما) کے مقدس راستے کے تسلسل اور وطن اسلامی کے استقلال اور عظمت کے دفاع پر تاکید کرتا ہوں۔

ملت ایران اور ہمارے والا مقام شہید پدر بے شمار خوبیوں اور خصوصیات کا مرقع تھے۔ جن کے مظاہر ایران اور دنیا بھر میں منور و تابان تھے جنہوں نے دنیا کے کئی تعادلات و حساب و کتاب کو بدل کر رکھ دیا اور ہمیشہ ایران اور امت مسلمہ کی ترقی اور شان و عظمت کا باعث بنتے تھے۔

اب ہم ہیں اور ان عظیم شہداء کے مقدس رستے کا تسلسل اور اسی طرح اپنے خدا و رسول اور اپنے مولا حضرت صاحب العصر والزمان (عج) کی پیروی اور اس رستے پر ہماری استقامت اور ثابت قدمی۔

ایران اور اسلام کے دشمنوں اور بدخواہوں کو جان لینا چاہئے کہ ملت اسلامی راہ انقلاب اور اس عظیم شہید رمضان کے مقدس راستہ کو جاری رکھے گی اور اپنے عزیز افراد، اسٹوڈنٹس اور شہداء کے خون کا بدلہ لے گی اور ان شاءاللہ ایران متحد، سرافراز اور کامیاب ہو گا۔

ہم تمام علماء کرام، حوزات علمیہ، معزز مبلغین، عام عوام، نوجوانوں، اشرافیہ، مختلف معاشرتی گروہوں اور مسلح افواج سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسلام، انقلاب اور ایران کے دفاع میں اور ان اہم اور حساس لمحات میں اپنے اتحاد اور ہم آہنگی کو مزید مضبوط کرنے اور اسلام، انقلاب اور ایران کے دفاع میں استوار رہیں اور آج کے اس تاریخ ساز موقع پر اپنے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی کو مضبوط کریں اور ایران اور اسلام کی تاریخ میں ایک سنہری باب کا اضافہ کریں۔

وما النصر الا من عندالله العزیز الحکیم.

علی رضا اعرافی

مدیر حوزه علمیه

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha