ہفتہ 7 مارچ 2026 - 17:28
945 اہلِ سنت علما و روحانی شخصیات کی رہبر شہید کے راستے کو جاری رکھنے پر تاکید / ہم پہاڑ کی طرح اپنے عہد و پیمان پر قائم رہیں گے

حوزہ / صوبہ گلستان کے 945 اہلِ سنت علما اور دینی رہنماؤں نے ایک بیانیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقدس اتحاد، صبر اور استقامت ہمارا ہتھیار ہیں اور شہداء کے راستے کو جاری رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ اسلام کے دشمن اس طرح کے جاہلانہ اقدامات سے اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ گلستان کے 945 اہلِ سنت علما اور دینی رہنماؤں نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے دشمنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے:

ہم اپنے دانا و فرزانہ امام، امت کے قائد اور رہبرِ معظم حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ایؒ کی شہادت پر ملتِ ایران اور پوری امتِ مسلمہ کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔

یہ المناک واقعہ اگرچہ مسلمانوں اور ہماری قوم کے دلوں کو غمگین کر گیا ہے لیکن اس نے صبر، مزاحمت اور استقامت کے راستے کو جاری رکھنے کے لیے ایک روشن چراغ بھی جلایا ہے۔

دشمنوں کو جان لینا چاہیے کہ ہمارے عزیزوں کی شہادت سے ایرانی قوم کا مضبوط ارادہ کمزور نہیں ہو گا بلکہ ہم پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ اپنے عہد و پیمان پر قائم رہیں گے۔

مقدس اتحاد، صبر اور استقامت ہمارا ہتھیار ہیں اور شہداء کے راستے کو جاری رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ اسلام کے دشمن اس طرح کے جاہلانہ اقدامات سے اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے بلکہ اس کے برعکس مسلمانوں کے ایمان، شعور اور قرآن سے وابستگی کو مزید مضبوط کریں گے اور نظامِ انقلاب کے نظریات اور شہید رہبر کی فکر کو تقویت دیں گے۔

ہم اپنے شہید رہبر سے عہد کرتے ہیں کہ اس عظیم روحانی شخصیت کے پاکیزہ افکار کی حفاظت کریں گے اور قوموں اور مذاہب کے درمیان اتحاد کے لیے کوشش کرتے رہیں گے تاکہ اسلامی نئی تہذیب کے قیام کی راہ ہموار ہو سکے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha