حوزہ/ ممبئی میں رہبر انقلاب آیت اللہ سید علی خامنہای کی شہادت کے بعد مسجد ایرانیان سے امامیہ مسجد تک نکالی گئی تاریخی احتجاجی ریلی میں ہزاروں مومنین نے شرکت کی، جہاں علماء، دانشور اور مختلف مسالک کے نمائندوں نے تعزیتی جلسے اور خطاب کے ذریعے رہبر کی شجاعت، بصیرت اور اتحادِ امت پر زور دیتے ہوئے ظلم اور استکبار کے خلاف اپنا عزم ظاہر کیا۔
حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مومنین ممبئی نے مسجد ایرانیان سے امامیہ مسجد تک تاریخی ریلی نکال کر ایک تاریخ رقم کر دی۔
قابل ذکر ہے کہ احتجاجی ریلی سے قبل مسجد ایرانیان میں ایک پروقار احتجاجی و تعزیتی جلسہ ہوا جس میں ممبئی و اطراف ممبئی کے علماء و دانشور حضرات شریک رہے
اس تعزیتی جلسے میں حجہ الاسلام والمسلمین جناب حسن رضا بنارسی سے اپنے پر جوش اشعار سے سماں باندھ دیا جبکہ مقررین میں حجہ الاسلام والمسلمین جناب عزیز حیدر صاحب، و حجہ الاسلام والمسلمین جناب روح ظفر صاحب امام جمعہ و جماعت ممبئی خوجہ مسجد اور جناب حجہ الاسلام والمسلمین استاد حسینی مہدی حسینی صاحب نے اپنی تقاریر میں رہبر کی شجاعت و بصیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے حالیہ ایران پر تھوپی گئی جنگ کی مذمت کی کثیر تعداد میں مومنین کے درمیان ایران کے کلچر ڈائرکٹر جناب رضا فاضل نے اپنی مختصر تقریر میں رہبر کی شہادت کے مختلف زاویوں کو بیان کیا اور برادران اہلسنت سے جناب سعید خان صاحب نے خراج عقیدت پیش کیا۔
یوں تو ممبئی کی فضا اُس وقت سوگوار اور پرجوش ہو گئی جب رہبرِ انقلابِ اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت کی خبر منظر عام پر آئی۔یہی وجہ ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں سے مومنین کی بڑی تعداد مسجد ایرانیان کے احاطے میں جمع ہوئی، جہاں پہلے تعزیتی جلسہ ہوا پھر ایک ایک منظم اور پُرجوش احتجاجی جلوس امامیہ مسجد کی جانب روانہ ہوا۔
جلوس میں شریک افراد کے چہروں پر غم کے آثار نمایاں تھے، لیکن اس غم کے ساتھ ساتھ شدید غصہ اور اضطراب بھی جھلک رہا تھا۔ شرکاء نے سیاہ پرچم اٹھا رکھے تھے، بینرز اور پلے کارڈز پر استقامت، مزاحمت اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کے نعرے درج تھے۔ فضا تکبیر، لبیک یا خامنہ ای اور استکبار مردہ باد کے نعروں سے گونج رہی تھی۔
اس طرح مومنین نے سڑکوں پر نکل کر اپنے جذبات کا بھرپور اظہار کیا۔ جلوس مکمل طور پر منظم تھا، رضاکاروں کی ٹیمیں نظم و ضبط برقرار رکھے ہوئے تھیں، جبکہ مقامی انتظامیہ بھی حالات پر نظر رکھے ہوئے تھی۔ شرکاء نے اس سانحے کو صرف ایک شخصیت کی شہادت نہیں بلکہ ایک نظریے اور مزاحمتی فکر پر حملہ قرار دیا۔
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے رہبرِ انقلاب کی قرآنی فکر، استقامت، اور عالمی استکبار کے مقابل ان کی بے باکی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ شہادت کسی تحریک کا خاتمہ نہیں بلکہ اس کی تجدید ہوتی ہے، اور یہ خون ملتِ اسلامیہ کے عزم کو مزید مستحکم کرے گا۔

برادرانِ اہلسنت کی نمایاں شرکت
جلوس کی سب سے نمایاں اور دل کو چھو لینے والی خصوصیت رہی ، سماجی کارکنان اور نوجوان بڑی تعداد میں اس احتجاج میں شامل ہوئے خاص طور پر علاقے کے ایم ایل اے جناب امین پٹیل صاحب اس احتجاج میں شامل رہے اور سبھی ا نے یکجہتی کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ ظلم کے خلاف آواز اٹھانا مسلکی نہیں بلکہ امتِ مسلمہ کا مشترکہ فریضہ ہے۔
شیعہ سنی اتحاد کے یہ مناظر ممبئی کی گنگا جمنی تہذیب کا خوبصورت عکس تھے۔ کئی مقامات پر دونوں مسالک کے علما نے ایک ساتھ کھڑے ہو کر دعا کی اور اتحادِ امت کا پیغام دیا۔ مقررین نے اس اتحاد کو دشمنانِ اسلام کے لیے واضح پیغام قرار دیا کہ داخلی تفرقہ ان کے عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دے گا۔
جلوس امامیہ مسجد پہنچ کر مجلس عزا پر اختتام پذیر ہوا، جسے مسجد ایرانیان کے امام جماعت حجہ الاسلام والمسلمین جناب زید نجیب الحسن زیدی صاحب نے پر جوش انداز میں خطاب کیا اور شرکاء نے عہد کیا کہ وہ رہبرِ انقلاب کے نظریات—استقامت، خودمختاری، اور وحدت کو زندہ رکھیں گے۔
ممبئی کا یہ احتجاجی جلوس نہ صرف غم و غصے کا اظہار تھا بلکہ ایک نظریاتی وابستگی، اتحادِ امت اور ظلم کے خلاف اجتماعی شعور کا مظہر بھی تھا۔ یہ ریلی اس امر کی علامت بن گئی کہ رہبر کی شہادت نے دلوں میں جو آگ روشن کی ہے، وہ اتحاد، بیداری اور استقامت کی صورت میں اپنا اثر دکھاتی رہے گی۔
-
قم المقدسہ میں رہبر معظم کی یاد میں مجلس عزا و جلوس عزا؛ ہندوستانی علماء و طلاب کی بڑی تعداد میں شرکت
حوزہ/ قم المقدسہ میں مسجد مدرسہ مبارکہ حجتیہ میں نائب امام زمانہؑ، ولی فقیہ زمان اور عالم تشیع کے عظیم رہنما آیت اللہ العظمیٰ امام سید علی حسینی خامنہ…
-
مقاومت کے ساتھ عہد کی تجدید، ممبئی میں علماء و مومنین کا ایران سے بھرپور اظہارِ یکجہتی
حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے جاری جارحیت اور حالیہ سانحات کے تناظر میں بھارت کے شہر ممبئی سے تعلق رکھنے والے علماء…
-
ایران - اسرائیل جنگ میں ایرانی عوام کی صورت حال / نہ یزید وقت کے سامنے تسلیم ہوں گے نہ کسی سازش کا حصہ بنیں گے
حوزہ / آج عوام کی بعثت اور عاشورا کی ساتویں شب ہے۔ آج تک واقعہ کربلا منبروں سے سنا تھا اور کتابوں میں پڑھا تھا۔ لیکن آج ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت کے بعد …
-
اشعار/ شہید ہو گئے رہبر نظام باقی ہے
حوزہ/پروفیسر ڈاکٹر جواد حیدر ہاشمی نے انقلابِ اسلامی کی طاقت و قوت کو اور قائد امت کی شہادت پر انہیں اشعار کی صورت میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے جسے قارئین…
-
مقاومت کے ساتھ عہد کی تجدید، نوی ممبئی میں علماء و مومنین کا ایران سے بھرپور اظہارِ یکجہتی
حوزہ/ ہندوستان کے شہر عروس البلاد ممبئی کے نواحی علاقے نوی ممبئی سے تعلق رکھنے والے علماء کرام، عمائدین اور مومنین کے ایک وفد نے ایرانی قونصلیٹ (ایمبیسی)…
-
امام خامنہ ای نے آئندہ رہبر کے لیے کسی خاص فرد کی وصیت یا اشارہ نہیں کیا، آیت اللہ کعبی
حوزہ / مجلسِ خبرگانِ رہبری کے رکن آیت اللہ عباس کعبی نے کہا ہے کہ تمام قرائن و شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ شہید امام حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ایؒ کی رائے…
-
ایران کو 'انتہائی شدت' سے نشانہ بنائیں گے: ٹرمپ کی دھمکیوں سے ایرانی قوم ڈرنے والی نہیں!
حوزہ/ ٹرمپ کی دھمکیاں عالمی سطح پر ایران کے خلاف بڑھتے ہوئے دباؤ کا حصہ ہیں، لیکن ایرانی قوم ان دھمکیوں کو ایک نیا چیلنج سمجھ کر ان کا مقابلہ کرنے کے لیے…
-
شہید آیت اللہ خامنہ ای ہمیشہ زندہ رہیں گے: ڈاکٹر سید شہوار نقوی
حوزہ/ خطبہ نماز جمعہ کو خطاب کرتے ہوئے محقق ڈاکٹر سید شہوار نقوی نے کہا کہ رہبر معظم کی شہادت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی اور شہید کا خون رنگ لاے گا ۔ دشمن…
-
اشعار/ وارثِ زہراء بچا لو آکے توقیرِ بقیع
حوزہ/ جنت البقیع کی غربت پر مولانا سید شفیع حیدر بھیکپوری کا کلام ”وارثِ زہراء بچا لو آکے توقیرِ بقیع“ پیش خدمت ہے۔
-
945 اہلِ سنت علما و روحانی شخصیات کی رہبر شہید کے راستے کو جاری رکھنے پر تاکید / ہم پہاڑ کی طرح اپنے عہد و پیمان پر قائم رہیں گے
حوزہ / صوبہ گلستان کے 945 اہلِ سنت علما اور دینی رہنماؤں نے ایک بیانیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقدس اتحاد، صبر اور استقامت ہمارا ہتھیار ہیں اور شہداء…
-
شہید رہبر انقلاب سید علی خامنہ ای ظلم کے خلاف استقامت کی علامت تھے: اہل بیتؑ فاؤنڈیشن ہند
حوزہ/ اہل بیت علیہم السلام فاؤنڈیشن ہند (شعبہ قم المقدسہ، ایران) کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین سید سرور عباس نقوی نے رہبر انقلاب اسلامی سید علی خامنہ…
-
سکردو: شہیدِ راہِ رہبری سوید عباس کی نمازِ جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت
حوزہ/ شہیدِ راہِ رہبری سوید عباس ولد بشارت حسین (ساکن حسین آباد) کی نمازِ جنازہ بروز ہفتہ 07 مارچ 2026ء بعد از نمازِ ظہرین مرکزی امامیہ جامع مسجد سکردو…
-
آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد بھی دشمن ان کے فکر و نظریہ سے خوفزدہ ہے: مولانا ضیاء الحسن نجفی
حوزہ/ مولانا سید ضیاء الحسن نجفی نے جامع مسجد علی حوزہ علمیہ جامعة المنتظر لاہور میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اخلاق حسنہ کا تعلق انسان کی مادی اور…
-
رہبر معظم کی مظلومانہ شہادت پر بڈگام اشکبار / ہزاروں سوگواروں کی شرکت، امریکہ و اسرائیل کے خلاف فلک شگاف نعرے
حوزہ/ حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کی مظلومانہ شہادت کے پر درد اور اندوہناک سانحے پر آج بھشتی زہرا ؑ پارک، نزدیک…






آپ کا تبصرہ