اتوار 8 مارچ 2026 - 17:04
شہید آیت اللہ خامنہ ای ہمیشہ زندہ رہیں گے: ڈاکٹر سید شہوار نقوی

حوزہ/ خطبہ نماز جمعہ کو خطاب کرتے ہوئے محقق ڈاکٹر سید شہوار نقوی نے کہا کہ رہبر معظم کی شہادت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی اور شہید کا خون رنگ لاے گا ۔ دشمن یہ سمجھ رہا ہے کہ اس نے بڑی کامیابی حاصل کر لی اور ملت اسلامیہ کو کمزور کر دیا یہ اس کا خیال خام ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مراد آباد ۔ خطبہ نماز جمعہ کو خطاب کرتے ہوئے محقق ڈاکٹر سید شہوار نقوی نے کہا کہ رہبر معظم کی شہادت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی اور شہید کا خون رنگ لاے گا ۔ دشمن یہ سمجھ رہا ہے کہ اس نے بڑی کامیابی حاصل کر لی اور ملت اسلامیہ کو کمزور کر دیا یہ اس کا خیال خام ہے ۔

دشمن کو یاد رکھنا چاہیے کہ رہبر معظم کی شہادت سے ملت میں عالمی پیمانے پر بیداری پیدا ہوی اورقوم نے اپنے محبوب ومشفق رہنما کے مقاصد پورے کرنے کا عہد کیا ۔ ہر آنکھ کا اشکبار ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ رہبر معظم دلوں پر حکومت کرتے تھے بلا تفریق مذہب و ملت ہر انسان کا آپ کو خراج عقیدت پیش کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ آیت اللہ العظمی خامنہ صرف مسلمانوں ہی کے رہبر نہیں بلکہ پوری انسانیت کے قائد و رہنما تھے ۔

آپ نے اپنے گھر میں شہادت پیش کر کے بتایا کہ جو بزدل ہوتا ہے وہ بنکر میں چھپ جاتا ہے اور جو شجاع اور بہادر ہوتا ہے وہ دشمن کے سامنے ثابت قدم رہتا ہے ۔ آپ کی خبر شہادت سنتے ہی پورے شہر میں کہرام مچ گیا مومنین نے ایک دوسرے کو تعزیت پیش کی فوراً شیعہ جامع مسجد مرزا قلی خان میں تعزیتی جلسہ ، قرآن خوانی ، مجلس عزاء اور احتجاج کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ اس کے علاوہ نواب پورا ، مسجد لاکڑی والان اور آزاد نگر میں مجالس اور احتجاج کیا گیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha