پیر 9 مارچ 2026 - 15:29
آیت‌ الله سید مجتبیٰ خامنہ‌ای کے نئے رہبر منتخب ہونے پر مبارکباد / حوزہ و یونیورسٹی کے اہلِ علم و دانش افراد مکمل تعاون اور ساتھ دیں گے

حوزہ/ مدیر حوزہ علمیہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یقیناً ملتِ شریف ایران، ولیِ فقیہ کی بیعت اور اطاعت میں اسی طرح پیش پیش اور سرگرم رہے گی جیسے امامِ راحل عظیم الشانؒ اور رہبرِ شہید کے دور میں رہی اور حوزہ علمیہ نیز حوزہ و یونیورسٹی کے اہلِ علم اس راستے میں حضرت ولیِ عصرؑ «عجل الله تعالی فرجه الشریف» کی عنایات کے سائے میں مکمل ساتھ دیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدیر حوزہ علمیہ آیت‌ الله اعرافی نے آیت‌ الله سید مجتبیٰ خامنہ‌ای کے انتخاب پر مبارکباد کا پیغام جاری کیا ہے، جس کا متن درج ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

حضرت آیت‌ الله حاج سید مجتبیٰ خامنہ‌ای «دامت برکاته»

میں ایک بار پھر آپ کے والدِ گرامی، رہبرِ شہید «اعلیٰ الله مقامه الشریف» کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے مجلسِ محترم خبرگانِ رہبری کی جانب سے آپ کے انتخاب پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

یقیناً ملتِ شریف ایران ولیِ فقیہ کی بیعت اور اطاعت میں اسی طرح پیش قدم اور کوشاں رہے گی جیسے امامِ راحل و کبیرؒ اور رہبرِ شہید «رضوان الله تعالی علیہ» کے دور میں رہی۔ اسی طرح حوزہ علمیہ اور حوزہ و یونیورسٹی کے اہلِ علم و دانش افراد بھی اس راستے میں حضرت ولیِ عصرؑ «عجل الله تعالی فرجه الشریف» کی عنایات کے سائے میں مکمل تعاون اور ہمراہی کریں گے۔

دعا ہے کہ عزت و کامیابی کے یہ ایام ہمیشہ برقرار رہیں۔

اعرافی

مدیرِ حوزہ علمیہ

18 اسفند 1404 شمسی / 9 مارچ 2026ء

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha