دشمن کا ملت کے عزم میں دراڑ ڈالنے کا خیال محض خام خیالی ہے

حوزہ / حوزۂ علمیہ خواہران صوبۂ تہران کے مدیر نے اپنے ایک پیغام میں آیت‌ الله سید مجتبیٰ حسینی خامنہ‌ای کے جمہوریہ اسلامی کے رہبر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدیرِ حوزۂ علمیہ خواہران استان تہران حجت الاسلام والمسلمین محمد حسین کبیریان کے پیغام کا متن درج ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

«یَا أَیُّهَا الَّذِینَ آمَنُوا أَطِیعُوا اللَّهَ وَأَطِیعُوا الرَّسُولَ وَأُولِی الْأَمْرِ مِنْکُمْ...» (سورۂ نساء: آیت ۵۹)

"اے ایمان والو! اللہ کی اطاعت کرو، رسول کی اطاعت کرو اور صاحبانِ امر کی اطاعت کرو۔"

اے صاحبِ الزمانؑ! ہم آپ کی خدمت میں ہدایت کے پرچم کے تسلسل اور انقلاب کی کشتی کی باگ ڈور حضرت زہراؑ کی پاک نسل کے ایک فرزند کے سپرد ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ہمارا یقین ہے کہ یہ بابرکت انتخاب آپ کی خاص عنایت اور نگرانی میں انجام پایا ہے تاکہ اس نظام کا تمدن ساز راستہ ظہور کی صبح تک پہلے سے زیادہ قوت کے ساتھ جاری رہے۔

ہم خلوصِ دل سے مجلسِ خبرگانِ رہبری کے محترم اراکین کے اس دانشمندانہ، شجاعانہ اور انقلابی اقدام پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان اہلِ بصیرت کی جانب سے بروقت اور فیصلہ کن لبیک دیتے ہوئے رہبری کی عظیم امانت کو ایک شائستہ جانشین کے سپرد کرنا فتنوں کی آگ پر ٹھنڈا پانی ثابت ہوا۔

اس دشمن شکن انتخاب نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ یہ مقدس نظام حضرت ولیِ عصرؑ «عجل الله تعالی فرجه الشریف» کی عنایات کے زیرِ سایہ ہے اور امت کی رہنمائی میں کبھی خلا پیدا نہیں ہونے دے گا۔

آج ہم، حوزۂ علمیہ خواہران استان تہران کے بڑے خاندان کے افراد جن میں بانیان، بصیرت مند اراکینِ ہیئتِ امنا، مجاہد کارکنان، معزز اساتذہ اور ایثار کرنے والی طالبات شامل ہیں، اس اہم اور فیصلہ کن مرحلے پر پوری قوت اور عزم کے ساتھ اعلان کرتے ہیں:

ہم وعدۂ الٰہی پر ایمان رکھتے ہوئے اور علوی بصیرت کو نمونہ بناتے ہوئے حضرت آیت‌الله امام سید مجتبیٰ حسینی خامنہ‌ای، جو حضرت زہراؑ کی پاک نسل سے اور صالح جانشین ہیں، کی بھرپور حمایت اور ان کے ساتھ اپنی مضبوط اور محکم بیعت کا اعلان کرتے ہیں۔

ہم یقین رکھتے ہیں کہ آج یہ نورانی پرچم ایسے امین، غیرت مند اور با بصیرت ہاتھوں میں ہے جو امت کے شہید رہبر کے راستے کے حقیقی وارث اور تسلسل ہیں۔ اسی لئے ہم عرض کرتے ہیں:

اے طاقتور علمبردار! ہم جنگِ نرم کے محاذ کے سپاہی عہد کرتے ہیں کہ قلم اور بیان کے ہتھیار کے ساتھ دشمن کے جھوٹے امپائر کو لرزا دیں گے۔ ہم ہرگز اجازت نہیں دیں گے کہ فتنوں کی گرد ولایت کے درخشاں چہرے کو دھندلا دے۔ حوزۂ علمیہ خواہران آج سے "بصیرت پیدا کرنے کے مراکز" بن جائیں گے اور آخری سانس تک اس راستے کی حقانیت کو بیان کرتے رہیں گے۔

دشمنانِ اسلام جان لیں کہ اس ملت کے عزم میں دراڑ ڈالنے کا خیال محض خام خیالی ہے۔ اپنے نئے اور مقتدر ولیِ امر کی علمبرداری میں ہم پہلے سے زیادہ متحد ہو کر استکبارِ عالمی کے مقابل صف آرا رہیں گے اور ظہور کی منزلوں تک پہنچنے اور توحید کا پرچم پوری دنیا میں بلند کرنے تک پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

ہم زینبی کردار کے ساتھ ایک ایسی نسل کی تربیت کریں گے جو شہادت کے جذبے سے سرشار ہو اور دشمن کو سخت جواب دے۔ ہمارے شہید رہبر کا خون ہمارے عزم و ارادے کی طاقت ہے اور فتح یقیناً متقین کے لئے ہے۔

لبیک یا خامنہ‌ای

ہم اپنے اس عہد پر قائم ہیں جو ہم نے باندھا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha