حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام و المسلمین سید روح ظفر رضوی، امام جماعت خوجہ مسجد بمبئی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امتِ مسلمہ ایک سخت امتحان سے گزری، مگر حضرت ولیِ عصر امام مہدیؑ کی خاص عنایات اور خدا کے فضل و کرم سے دشمن کی سازشیں ناکام ہوگئیں، دشمن تاریخ بدلنے کا خواب دیکھ رہا تھا لیکن انقلاب کے با بصیرت اور وفادار فرزندوں نے بروقت اور درست انتخاب کر کے اسکے تمام منصوبے خاک میں ملا دیئے۔
ہم یقین رکھتے ہیں کہ دورِ غیبت میں ولیِ امرِ مسلمین حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای دامت برکاتہ کی قیادت امت کیلئے باعثِ خیر و برکت ہوگی اور ان شاء اللہ انقلاب اسلامی اسی طرح ترقی اور استحکام کی نئی منزلیں طے کرتا رہے گا۔
ہم اخلاص کے ساتھ ان کی بیعت و اطاعت کا اعلان کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی خاص حفاظت میں رکھے اور دشمنانِ اسلام کی ہر سازش سے محفوظ فرمائے۔ آمین۔









آپ کا تبصرہ