بدھ 11 مارچ 2026 - 11:49
ہم اپنے خون کے آخری قطرے تک آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ‌ای کے احکامات کے تابع رہیں گے

حوزہ / آیت اللہ رجبی نے اپنے ایک پیغام میں نئے رہبرِ انقلاب اسلامی کے انتخاب پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا: “میں نہایت عاجزی کے ساتھ ولیِ فقیہ اور نائبِ امامِ زمانؑ کے ساتھ اپنی بیعت کا اعلان کرتا ہوں اور دل کی گہرائی سے، اور ولایتِ فقیہ کے اس معزز نظریے پر کامل یقین رکھتے ہوئے کہ جو اسلامِ نابِ محمدی کی فکر کا محور ہے، اپنی جان کی آخری سانس تک ان کے احکامات کی اطاعت کروں گا۔”

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس خبرگانِ رہبری کے رکن آیت اللہ محمود رجبی نے اپنے پیغام میں حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ‌ای (دامت برکاته) کو اسلامی انقلاب کے تیسرے رہبر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم

ما نَنْسَخْ مِنْ آیَةٍ أَوْ نُنْسِها نَأْتِ بِخَیْرٍ مِنْها أَوْ مِثْلِها أَ لَمْ تَعْلَمْ أَنَّ اَللّهَ عَلی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیرٌ

حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ‌ای دامت برکاته و ادام الله ظله

میں آپ کے والدِ گرامی اور امت کے عظیم قائد، حضرت آیت اللہ العظمیٰ امام سید علی حسینی خامنہ‌ای (قدس اللہ نفسہ الزکیہ) کی شہادت پر آپ کی خدمت میں تعزیت اور تبریک پیش کرتا ہوں۔

اسی طرح میں ملت کے امینوں اور مجلس خبرگان کے اس حکیمانہ اور دانشمندانہ اقدام پر بھی آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے آپ کو جو اپنے والد کے حقیقی جانشین، عالم، صالح، شجاع، بصیر اور حکیم ہیں، انقلاب اسلامی کے رہبر کے طور پر منتخب کیا۔

یہ شایستہ انتخاب دراصل حکیم خدا کی خاص مہربانی اور حضرت بقیة اللہ الاعظمؑ کی خصوصی عنایت کا مظہر ہے جو صابر، مجاہد، وفادار اور ولایت سے وابستہ ایرانی قوم کے لیے عطا ہوئی ہے۔

ان شاء اللہ آپ کی قیادت، جس نے پوری امتِ اسلامی خصوصاً ایران کے معزز عوام کے دلوں کو اطمینان بخشا اور دشمنانِ انقلاب کو مایوس کیا ہے، امامِ راحل اور انقلاب کے شہید امام کے نورانی راستے کے تسلسل کی بشارت دے گی۔

میں بطور طالبِ علمِ حوزہ علمیہ قم، نہایت عاجزی کے ساتھ ولیِ فقیہ اور نائبِ امامِ زمانؑ کے ساتھ اپنی بیعت کا اعلان کرتا ہوں اور دل کی گہرائی سے، ولایتِ فقیہ کے اس معزز نظریے پر ایمان رکھتے ہوئے جو اسلامِ نابِ محمدی کی فکر کا مرکز ہے، اپنے خون کے آخری قطرے تک آپ کے احکامات کی اطاعت کا عہد کرتا ہوں۔

ادام الله ظلکم علی رؤوس المسلمین

محمود رجبی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha