جمعہ 8 مئی 2026 - 21:24
جمہوریہ اسلامی اور نظام ولایت فقیہ کا وجود عالم اسلام بالخصوص عالم تشیع کے لیے باعث سربلندی ہے

حوزہ/ جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت الله اعرافی کے عالم اسلام کے علماء کے نام لکھے خط کا جواب ارسال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر اور معروف و شہیر خطیب علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت الله اعرافی کے عالم اسلام کے علماء کے نام لکھے خط کے جواب میں کہا ہے کہ جمہوریہ اسلامی اور نظام ولایت فقیہ کا وجود عالم اسلام بالخصوص عالم تشیع کے لیے باعث سربلندی ہے۔ رہبر معظم کی شہادت، میناب اسکول کی بچیوں کی شہادت اور تمام ایرانی بہنوں و بھائیوں کی شہادت پر آپ کو، شہداء کے خاندانوں کو اور غیور ایرانی اسلامی قوم کو تبریک و تسلیت پیش کرتا ہوں۔ ان کے اس خط کا متن حسبِ ذیل ہے:

محترمی جناب حضرت آیت اللہ ڈاکٹر علی رضا اعرافی

مدیر محترم حوزہ علمیہ قم المقدسہ

سلام علیکم

بعد از سلام و تشکر و عرض تبریک و تسلیت، جیسا کہ آپ باخبر ہیں، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای قدس سرہ کی مظلومانہ شہادت نے تمام مسلمانوں بلکہ غیر مسلم طبقات کو بھی انتہائی متاثر کیا ہے۔

رہبر معظم کی اپنے خاندان کے افراد اور کم سن نواسی کے ہمراہ شہادت ہمیں کربلا اور سالار شہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی مظلومانہ شہادت کی یاد دلاتی ہے اور جس طرح تحریکِ کربلا نے دلوں کو متغیر کر دیا، اسی طرح اس واقعے نے بھی مسلمانوں کو متحد کیا، انقلاب اسلامی کو مزید مستحکم کیا اور معاشرتی ہم آہنگی، اقدار کی بلندی، مستکبرین سے بیزاری، مستضعفین کی حمایت اور تعاون و عطوفت کے جذبے کو بڑھانے میں گہرا اثر ڈالا۔ یہاں تک کہ اس سال پاکستان میں رہبر شہید کے احترام میں ہندو مذہب کے پیروکاروں نے بھی "ہولی" کا تہوار نہیں منایا۔

رہبر معظم کی شہادت کی خبر سنتے ہی پاکستان کے بیدار عوام نے لاکھوں کی تعداد میں، مذہبی و مسلکی اختلافات سے بالاتر ہو کر ملک بھر میں عزاداریوں اور امریکہ و صیہونی حکومت کے خلاف وسیع مظاہروں کا اہتمام کیا اور امریکی قونصل خانوں اور امریکہ سے منسوب عمارتوں کے سامنے احتجاج کیا۔

اسلام آباد، کراچی، سکردو، لاہور اور دیگر شہروں کے مظاہروں میں حضرت آقا کے 41 عاشق شہید ہوئے۔ اس صورتحال میں ہم، پاکستان کی قوم اور حکومت، اپنے پڑوسی اور دینی بھائی ملک جمہوریہ اسلامی ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مجھے فخر ہے کہ مجھے ہمیشہ امت اسلامی کے وقار کا دفاع کرنے اور اسلام ناب محمدی کی تبلیغ کرنے کی توفیق حاصل رہی ہے۔ دشمن کے غیر انسانی اور بزدلانہ حملے، غیر فوجی اہداف پر حملے اور رہبر کی مظلومانہ شہادت کے بعد بندہ حقیر نے اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے خطابات، مجالس عزا اور مختلف احتجاجات میں دشمن کے جرائم، مستکبرین سے بیزاری اور مستضعفین کی حمایت کو عام لوگوں بشمول مختلف طبقات و مذاہب تک پہنچایا ہے اور خداوند متعال سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہم سے حق و صداقت کی حمایت اور مستضعفین کے دفاع کی توفیق کبھی نہ چھینے۔

جنگ رمضان میں دشمن کے جرائم کے مستند اعداد و شمار بھیجنے پر آپ کا شکر گزار ہوں کیونکہ اس سے قبل زیادہ تر اطلاعات ایسے چینلز سے ملتی تھیں جو کافی مستند اور معتبر نہیں تھے۔

جمہوریہ اسلامی اور نظام ولایت فقیہ کا وجود عالم اسلام بالخصوص عالم تشیع کے لیے باعث سربلندی ہے۔ رہبر معظم کی شہادت، میناب اسکول کی بچیوں کی شہادت اور تمام ایرانی بہنوں و بھائیوں کی شہادت پر آپ کو، شہداء کے خاندانوں کو اور غیور ایرانی اسلامی قوم کو تبریک و تسلیت پیش کرتا ہوں۔

دین اسلام و مسلمین کی فتح، دنیا کے مستکبرین کی تباہی اور انقلاب اسلامی کے حضرت ولی عصر عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے عالمی انقلاب سے پیوست ہونے اور اپنی وفاداری کے اظہار کے ساتھ میں عالم مسلمین کے رہبر، ولی فقیہ حضرت آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی عزت و تائید کے لیے خداوند منان سے دعا کرتا ہوں۔

والسلام

سید شہنشاہ حسین نقوی

جمہوریہ اسلامی اور نظام ولایت فقیہ کا وجود عالم اسلام بالخصوص عالم تشیع کے لیے باعث سربلندی ہے

جمہوریہ اسلامی اور نظام ولایت فقیہ کا وجود عالم اسلام بالخصوص عالم تشیع کے لیے باعث سربلندی ہے

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha