حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ججت السلام و المسلمین سید ابوالقاسم رضوی، صدر شیعہ علماء کونسل اسٹریلیا و امام جمعہ میلبورن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تشیّع اور حق کی سربلندی کیلئے آج ہم سب کی یہ شرعی و اخلاقی ذمہ داری ہیکہ ہم رہبرِ معظم آقای مجتبیٰ خامنہای کے وفادار، بیدار اور فداکار سپاہی بن کر نظامِ ولایت کی حفاظت کریں۔ آپکے انتخاب کی خبر دشمنانِ اسلام و تشیّع کے دلوں پر بجلی بن کر گری ہے، یہ خبر ان کیلئے ایٹم بم سے کم نہیں ہے جبکہ اہلِ حق، مجاہدینِ راہِ حق اور مؤمنین کیلئے امید، قوت اور فتح کی عظیم بشارت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم پر لازم ہیکہ ہم اتحاد، بصیرت اور استقامت کیساتھ پرچمِ ولایت کے گرد جمع رہیں اور ہرسازش و فتنے کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔
آخر میں کہا کہ بارگاہِ الٰہی میں دعا ہیکہ رہبرِ معظم آقای مجتبیٰ خامنہای کو دشمنوں کے فتنہ و شر اور مکرو فریب سے محفوظ رکھے، انہیں صحت و سلامتی، طولِ عمر اور مزید عزت و اقتدار عطا فرمائے نیز تمام باطل قوتوں کو ہمیشہ کیلئے نیست و نابود کردے۔ آمین









آپ کا تبصرہ