حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزۂ علمیہ قم کے استاد آیت اللہ سیفی مازندرانی نے امریکہ اور صہیونی طاقتوں کی جانب سے جمہوریہ اسلامی ایران پر حملوں اور عالمِ تشیع کے عظیم مرجع اور امتِ اسلامی کے رہبر شہید آیت اللہ العظمیٰ امام خامنہ ایؒ کی شہادت کے بعد اپنے پیغام میں کہا کہ رزمندگانِ اسلام کو چاہیے کہ وہ مکار اور خائن دشمن کے تعاقب سے کبھی پیچھے نہ ہٹیں اور انہیں کسی صورت مہلت نہ دیں۔ ان کے پیغام کا متن اس طرح ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم و صلی الله علی محمد و آله الطاهرین. قال الله الحکیم فی محکم کتابه«وَلِلَّهِ العِزَّةُ وَلِرَسولِهِ وَلِلمُؤمِنینَ سوره منافقون-۸».
«الَّذینَ آمَنوا یُقاتِلونَ فی سَبیلِ اللَّهِ ۖ وَالَّذینَ کَفَروا یُقاتِلونَ فی سَبیلِ الطّاغوتِ فَقاتِلوا أَولِیاءَ الشَّیطانِ سوره نساء-۷۶».
«وَلا تَهِنوا فِی ابتِغاءِ القَومِ ۖ إِن تَکونوا تَألَمونَ فَإِنَّهُم یَألَمونَ کَما تَألَمونَ ۖ وَتَرجونَ مِنَ اللَّهِ ما لا یَرجونَ سوره نساء-۱۰۴».
کبھی بھی کافر، خائن اور مکار دشمن کا تعاقب کرنے اور اسے پکڑنے کی کوشش میں سستی نہ دکھاؤ۔
میرا خطاب فی سبیل اللہ لڑنے والے مجاہدین، الٰہی قوتوں، جان نثار افواج، ولی اللہ الاعظم امام زمانؑ کے سپاہیوں، روح اللہ خمینی کے سپاہیوں، بہادر اور بیدار ملت اور اپنے شہید امام کے ناحق بہائے گئے خون کا انتقام لینے والوں سے ہے۔
اے رزمندگانِ اسلام!
اے مجاہدین فی سبیل اللہ!
دشمنِ مکار اور خائن کا تعاقب کرنے میں کبھی کمزوری نہ دکھاؤ، اس کی تلاش اور مسلسل کوشش میں رہو اور اسے ہرگز مہلت نہ دو۔
اگر تم میدانِ جنگ میں اور بمباری کے نیچے زخمی ہوتے ہو اور درد برداشت کرتے ہو تو وہ بھی تمہاری طرح زخمی ہوتے ہیں اور درد محسوس کرتے ہیں لیکن تمہاری برتری یہ ہے کہ تمہارے ساتھ خدا ہے اور آخرت میں ہمارے شہداء کے لیے پروردگار کی دائمی نعمتیں اور انعامات منتظر ہیں جبکہ انہیں یہ سعادت حاصل نہیں۔
اللہ تعالیٰ تمہیں قوت اور نصرت عطا فرمائے اور تمہیں کافر دشمن پر کامیابی اور فتح نصیب کرے۔
والسلام علیکم و رحمۃ اللہ









آپ کا تبصرہ